قومی خبریں

اوڈیشہ میں لینڈ سلائڈ کا المناک حادثہ، حفاظتی کوتاہی سے 3 مزدوروں کی موت

اوڈیشہ میں کانکنی کے دوران لینڈ سلائڈ سے 3 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ابتدائی تفتیش میں غیر قانونی کانکنی اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی تصدیق ہوئی ہے، ٹھیکہ داروں پر کارروائی کی توقع ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

ویڈیو گریب/یوٹیوب

 

اوڈیشہ کے کیونجھر ضلع میں منگل کو دیر شام ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ یہاں بیترنی ریزرو فاریسٹ ایریا میں میگنیز کی کان میں کام چل رہا تھا، اسی دوران اچانک لینڈ سلائڈ ہو گیا جس میں تین مزدوروں کی دب کر موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت سندیپ مورتی، گرو چمپیا اور کانڈے منڈا کی شکل میں ہوئی ہے۔ تینوں مزدور بچکنڈی علاقے کے رہنے والے تھے اور اس وقت کان میں کانکنی کام کر رہے تھے۔

Published: undefined

ابتدائی خبروں کے مطابق مزدور جیسے ہی کھدائی کام میں لگے، اچانک اوپر سے مٹی اور پتھروں کا بھاری لینڈ سلائڈ ہوا، جس میں وہ تینوں مزدور دب گئے اور جائے حادثہ پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے شور مچایا، جس کے بعد پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ فوری طور پر راحت و بچاؤ مہم شروع کی گئی جس میں مشینوں اور اہلکاروں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام کیا گیا۔ تقریباً 6 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد تینوں مزدور کی لاش کو ملبہ سے باہر نکالا گیا۔

Published: undefined

مہلوکین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانکنی کام کے دوران حفاظتی معیارات پر عمل نہیں کیا گیا تھا، جس سے یہ حادثہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں اکثر غیر اختیاری طور پر کانکنی ہوتی رہی ہے اور انتظامیہ اس پر خاموشی اختیار کیے رہتا ہے۔ اس حادثہ کے بعد دیہی لوگوں میں زبردست غم و غصے کا ماحول ہے۔ انہوں نے قصورواروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ جنگلات اور پولیس افسروں نے بتایا کہ کانکنی کی قانونی حالت کی جانچ کی جا رہی ہے اور اگر غیر قانونی کانکنی کی تصدیق ہوتی ہے تو متعلقہ ٹھیکہ داروں اور ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined