دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بدعنوانی مخالف بیورو (اے سی بی) نے دوسرا سمن جاری کیا ہے۔ اس بار انہیں 20 جون کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے منیش سسودیا کو 9 جون کو پیش ہونا تھا لیکن انہوں نے سابقہ طے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے اے سی بی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ ان کے وکیل نے اس سلسلے میں ایجنسی کو باضابطہ طور پر جواب بھی بھیجا تھا۔
Published: undefined
منیش سسودیا سے اے سی بی دہلی کلاس روم گھوٹالہ معاملے میں پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں 12748 کلاس روم بنانے میں 2000 کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے اے سی بی سابق وزیر ستیندر جین سے پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔ مارچ 2025 میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی منظوری کے بعد اے سی بی نے 30 اپریل 2025 کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔
Published: undefined
اے سی بی نے پہلے منیش سسودیا کو 9 جون کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا، جس میں وہ حاضر نہیں ہوئے تھے، ٹیم نے اب دوبارہ سمن جاری کیا ہے۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب منیش سسودیا اس پوچھ تاچھ میں شامل ہوں گے؟ دوسرے سمن کے بعد اب تک منیش سسودیا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
منیش سسودیا اور ستیندر جین پر الزام ہے کہ انہوں نے من مانے طریقے سے کلاس روم کے سائز اور لاگت میں اضافہ کرکے فائدہ اٹھایا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جس طریقے کے سرکاری ضابطے ہیں، ان ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ ایک کلاس روم بنانے کی لاگت تقریباً 24.86 لاکھ روپے آئی، جبکہ دہلی میں اس طرح کی تعمیر میں تقریباً 5 لاکھ روپے تک ہی خرچ آتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب