قومی خبریں

مہاکمبھ کے دوسرے شاہی اشنان پر تقریباً 20 لاکھ لوگوں نے کیا غسل

کورونا وبا کی وجہ سے ہری دوار کی تمام سرحدوں پر جانچ مہم چلائی گئی تھی، جن مسافروں کے پاس آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ نہیں تھی اور جن لوگوں نے پورٹل پر رجسٹریشن نہیں کرایا تھا انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ہری دوار: اتراکھنڈ کے ہری دوار میں جاری مہاکمبھ میں پیر کے روز دوسرے شاہی اشنان کے موقع پر تقریباً 20 لاکھ عقیدت مندوں نے ہر کی پوڑی سمیت مختلف گھاٹوں پر غسل کیا۔ آج سوموتی اماوسیا کا اشنان ہونے کے سبب ایک دن قبل عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد ہری دوار پہنچی تھی، کورونا کی وبا کی وجہ سے ہری دوار کی تمام سرحدوں پر جانچ مہم چلائی گئی تھی، جن مسافروں کے پاس آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ نہیں تھی اور جن لوگوں نے پورٹل پر رجسٹریشن نہیں کرایا تھا انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

Published: undefined

دریں اثنا اکھاڑا کے بہت سارے سنت کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے آج کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اکھاڑا پریشد کے صدر مہندر نریندر گِری سمیت نرنیہ اکھاڑا کے متعدد سنت کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس سنجے گنجیال نے بتایا کہ پورے میلہ علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ہری دوار کمبھ میلہ علاقہ کو 23 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں 10 زون اور نو سپر زون بنائے گئے ہیں اور ان سیکٹروں میں سینئر پولیس اور انتظامی افسران کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ہری دوار آنے کے لئے ’روٹ پلان‘ پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا، جس کے تحت ہریانہ اور اتر پردیش کے راستوں سے ہری دوار میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کے لئے گوری شنکر اور دکشدیپ سمیت دھیر والی پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کی گئیں، جبکہ گڑھوال اور دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کے لئے شمالی ہری دوار میں پارکنگ بنائی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined