قومی خبریں

عآپ کی فہرست: کیجریوال کی بدعنوانی کے خلاف لڑائی والی شبیہ کو شدید جھٹکا

عام آدمی پارٹی کی امیدوار لسٹ سے پارٹی کو زبردست نقصان ہوا ہے اور اس کی ایماندار اور بدعنوانی کے خلاف شبیہ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ کیجریوال کے پاس اب صرف مفت سہولیات دینے کا ہی ایک ہتھیار بچا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اور اس اعلان کے فوراً بعد جو رد عمل سامنے آیا ہے اس سے پارٹی کو زبردست نقصان ہوا ہے۔ پارٹی کے بدرپور سے رکن اسمبلی این ڈی شرما نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دیتے ہوئے پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ بیچے ہیں، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی نے کانگریس سے آئے رام سنگھ نیتا کو کئی کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا ہے۔ اس الزام سے پارٹی کی پہلے سے بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں خراب ہوتی شبیہ کو مزید نقصان ہوا ہے۔

Published: 15 Jan 2020, 5:11 PM IST

صرف یہ ہی نہیں کہ پارٹی پر بدعنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں بلکہ ناراضگی اس بات پر بھی ہے کہ کانگریس کے کئی ایسے رہنماؤں کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنایا ہے جن پر پہلے سے کئی سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ پہلا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب پارٹی کے حق میں ہوا چل رہی ہے تو پھر دوسری پارٹیوں سے امیدوار امپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے اور وہ بھی ایسے امیدوار جن کی شبیہ پر پہلے سے ہی کئی سوال اٹھتے رہے ہیں۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ پارٹی نے 67 میں سے 23 ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ پارٹی ارکان کی ایک بڑی تعداد سے خود پارٹی مطمئن نہیں ہے، عوام کو تو چھوڑیئے، اگر پارٹی کے 23 ارکان کی کارکردگی اتنی خراب ہے کہ ان کو امیدوار نہیں بنایا جا سکتا تو کیا پارٹی کی حالت اور کارکردگی کو اچھا کہا جا سکتا ہے۔ پنکج پشکر کو ٹکٹ نہ دینے کے پیچھے وجہ صاف ہے کہ وہ پارٹی کے غلط فیصلوں کے خلاف بولتے رہے ہیں اور اگر عام آدمی پارٹی میں سوال اٹھانے کی سزا یہ ہے تو پھر یہ پارٹی دیگر پارٹیوں سے کیسے اچھی ہو سکتی ہے۔

Published: 15 Jan 2020, 5:11 PM IST

عام آدمی پارٹی نے پانچ مسلم اکثریتی علاقوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیئے ہیں جن میں دو جگہ سے امیدواروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔ سیلم پور اسمبلی حلقہ سے حاجی اشراق کی جگہ کونسلر عبدل رحمان کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ پرانی دہلی کے مٹیا محل اسمبلی حلقہ سے محمد عاصم کی جگہ کانگریس سے آئے شعیب اقبال کو ٹکٹ دیا ہے۔ ادھر پارٹی نے اپنے لوک سبھا کے تین امیدواروں کو اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے جن میں جنوبی دہلی کے لوک سبھا امیدوار راگھو چڈھا کو راجندر نگر سے ٹکٹ دیا ہے، مشرقی دہلی کی لوک سبھا امیدوار آتشی مرلینا کو کالکا جی سے اور شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار دلیپ پانڈے کو تیمارپور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس سے آنے والے شعیب اقبال، پرہلاد سنگھ ساہنی، رام سنگھ نیتا اور مہابل کے بیٹے ونے مشرا کو ٹکٹ دیا ہے۔ شعیب اقبال، ونے مشرا اور رام سنگھ نیتا کے خلاف پارٹی میں ناراضگی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان کو امیدوار بنائے جانے سے پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Published: 15 Jan 2020, 5:11 PM IST

جن 15 ارکان اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں ان میں سب سے حیرانی والا فیصلہ لال بہادر شاسری کے پوتے آدرش شاستری کا ہے جنہوں نے’ ایپل‘ کمپنی کی بہت بڑی نوکری چھوڑ کر سیاست میں شرکت کی تھی اور پارٹی کے لئے بہت کام بھی کئے تھے۔ آدرش شاستری کی شبیہ انتہائی ایماندار سیاستداں کی ہے اور تین دن پہلے تک وہ انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔ آدرش شاستری کو سنجے سنگھ کا قریبی تصور کیا جاتا ہے اور ان کی جگہ مہابل مشرا کے بیٹے ونے شرما کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ مشرا پہلے پالم سے انتخابات ہار چکے ہیں۔

Published: 15 Jan 2020, 5:11 PM IST

عام آدمی پارٹی کی امیدوار لسٹ سے پارٹی کو زبردست نقصان ہوا ہے اور اس کی ایماندار اور بدعنوانی کے خلاف شبیہ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ کیجریوال کے پاس اب صرف مفت سہولیات دینے کا ہی ایک ہتھیار بچا ہے۔

Published: 15 Jan 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jan 2020, 5:11 PM IST