قومی خبریں

جھگی بستی پر بلڈوزر سے قبل احتجاج، پولیس نے عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی کو حراست میں لیا

دہلی کے کالکاجی علاقے میں جھگی بستی پر مجوزہ انہدام کے خلاف احتجاج کرنے پر عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ آتشی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: دہلی کی سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کی سینئر رہنما آتشی کو منگل کے روز دہلی پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ کالکاجی کے 'بے زمین کیمپ' میں جھگی بستیوں کے انہدام کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئیں۔ احتجاج کے دوران آتشی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دہلی کی میئر ریکھا گپتا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جھگی میں رہنے والے غریب لوگوں کی ’بددعا‘ لگے گی۔

Published: undefined

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آتشی نے کہا، ’’بی جے پی ان جھگیوں کو کل توڑنے جا رہی ہے اور مجھے آج اس لیے گرفتار کیا جا رہا ہے کیونکہ میں ان جھگی والوں کی آواز بلند کر رہی ہوں۔ بی جے پی کو ان غریبوں کی ہائے لگے گی، اور وہ دوبارہ اقتدار میں واپس نہیں آئیں گے۔‘‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت غریبوں کے گھروں پر بلڈوزر چلا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھگی بستی میں رہنے والے لوگ پرامن طریقے سے سڑک پر مظاہرہ کر رہے تھے، مگر انہیں زبردستی ڈنڈے مار کر ہٹایا گیا اور کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

Published: undefined

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے کالکاجی ایکسٹینشن میں قائم بے زمین کیمپ کے رہائشیوں کو 8، 9 اور 10 جون تک علاقہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ڈی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت یہ جھگیاں غیرقانونی قرار دی گئی ہیں، اس لیے انہیں ہٹایا جانا ضروری ہے۔

پیر کے روز جاری کردہ سرکاری نوٹس میں واضح کیا گیا تھا کہ اگر رہائشیوں نے خود سے جگہ خالی نہ کی تو انتظامیہ انہدامی کارروائی کرے گی۔ اس اطلاع کے بعد مقامی باشندوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور منگل کو بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔

Published: undefined

اس دوران عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا۔ رکنِ پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت غریبوں کے گھروں کو مسمار کر کے ظلم کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب بستیوں کو تحفظ دیا جائے اور انہدام سے پہلے انہیں متبادل رہائش فراہم کی جائے۔

آتشی کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس کارروائی کی مذمت کی جا رہی ہے۔ پارٹی کارکنان نے دہلی پولیس پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی ہے اور جمہوری احتجاج کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈی ڈی اے کی انہدامی کارروائی کے خلاف عوامی ردعمل کیا رخ اختیار کرتا ہے اور آیا جھگی والوں کو کسی قسم کی قانونی یا سیاسی حمایت حاصل ہوتی ہے یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined