قومی خبریں

’شکست کے خوف سے عآپ نے 13 موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کاٹا‘، عآپ کی دوسری فہرست پر کانگریس کا رد عمل

دیویندر یادو نے کہا کہ اقتدار مخالف لہر کے سبب اپنی شکست کے خوف سے عآپ موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ کر دوسری پارٹیوں سے آئے باغی لیڈران پر داؤ کھیلنا چاہتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / آئی اے این ایس</p></div>

دیویندر یادو / آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔ پہلی فہرست میں 11 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا اور دوسری فہرست میں 20 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ دوسری فہرست میں 13 موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ عآپ نے کاٹ دیا ہے، اس تعلق سے کانگریس نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’گزشتہ 11 سالوں میں بدعنوانی اور نکمی حکومت سے دہلی کو برباد کرنے والی عآپ کے خلاف لوگوں کا غصہ عروج پر ہے اور کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخاب سے قبل ہی اپنی شکست مان لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عآپ کے امیدواروں کی دوسری فہرست میں 20 امیدواروں کا جو اعلان کیا گیا ہے، ان میں 13 موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی فہرست جو جاری کی گئی تھی، اس میں تو 6 دوسری پارٹی سے آئے لوگوں کے نام شامل کیے گئے تھے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ اقتدار مخالف لہر کے سبب اپنی شکست کے ڈر سے عآپ موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ کاٹ کر دوسری پارٹیوں سے آئے باغی لیڈران پر داؤ کھیلنا چاہتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ملی جانکاری کی بنیاد پر میں نے کہا تھا کہ شکست کا خوف کیجریوال تک کو ستا رہا ہے، اس لیے ان کے بڑے لیڈران سیٹ بدلنے کی تیاری میں ہیں۔ اس کا انکشاف آج منیش سسودیا کو پٹپڑ گنج کی جگہ جگ پورہ سے امیدوار بنانے پر ہو چکا ہے۔ منیش سسودیا ہی آبکاری گھوٹالہ میں جیل جانے والے پہلے ملزم تھے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ ایمانداری کا ڈھول پیٹنے والے اروند کیجریوال اور ان کے لیڈران بدعنوانی میں بری طرح ڈوبے ہوئے ہیں اور وہ شکست کے خوف میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کیجریوال نے اب تک جن 31 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، وہاں کے 16 موجودہ اراکین اسمبلی کو ٹکٹ نہیں ملا ہے۔ انتخاب سے قبل کیجریوال کی گھبراہٹ ان کی شکست کا ثبوت ہے، کیونکہ عوام کے درمیان انھیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام کی ناراضگی کے سبب کیجریوال خود اپنی اسمبلی سیٹ بدلنے کی کوشش میں ہیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ اپنی ایک مہینے کی ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران دہلی کی پریشان حال عوام کی آنکھوں میں بدعنوان کیجریوال حکومت کے خلاف ناراضگی اور غصہ کو صاف دیکھا ہے۔ دہلی کی عوام کے سامنے کانگریس ہی واحد متبادل ہے جو پھر سے دہلی کو ترقی کی راہ پر لا کر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کر سکتی ہے۔ عآپ اور بی جے پی دونوں نے بدعنوانی کے سبھی ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جن کی سچائی دہلی کی عوام کے سامنے ظاہر ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined