قومی خبریں

دہلی میں عام آدمی  پارٹی نے تیار کی نئی قیادت

عام آدمی پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے دہلی میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی نئی لیڈر شپ تشکیل دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا  کے رکن اور قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے جمعرات یعنی 29 جون کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں تمام نو مقرر کردہ  ریاستی تنظیم سکریٹریوں اور ضلع نائب صدور کی ایک اہم میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے تمام  ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ تمام نو مقرر کردہ  ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے وہاں موجود تمام  ارکان اسمبلی  سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا  رکن  اور قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں دہلی کے تمام نو مقرر کردہ ریاستی تنظیم سکریٹریوں اور ضلع نائب صدور کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Published: undefined

سندیپ پاٹھک نے مزید کہا، یہ سب کے لیے ایک بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ تمام ساتھیوں سے ملنا اور ان کے خیالات کو سمجھنا ایک اہم قدم ہے۔ اس عمل کے دوران تمام نو مقرر کردہ  ساتھیوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا  ماننا ہے کہ ایک مضبوط تنظیم کے لیے  یہ ضروری ہے ۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے نو مقررکردہ دہلی اسٹیٹ آرگنائزنگ سکریٹری کے نام اس طرح ہیں ۔گنیش اگروال،  پردیپ لوہن،اجے راجپوت، گورو سنگھ، سویوگ راج بیلہ، کمال چوہدری،آدتیہ جین نو مقررکردہ آرگنائزنگ سیکریٹری ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے نئی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے نو مقرر کردہ دہلی پردیش ضلع نائب صدور  بھی  ہیں جن میں آدرش نگر سے  وجیندر گرگ، پٹپڑ گنج سے نتن تیاگی، سنگم وہار سے سنجے پتھیلا، مہرولی سے دھرم ویر آوانہ،چاندنی چوک سےچھوٹے لال اگروال، نجف گڑھ سےراکیش چودھری،کراڑی سےسنجے تیاگی، تلک نگر سےراجیو یادو،بابرپور سےواجد خان،کراول نگر سےروپیش بھردواج،روہنی سےللت یادو، شاہدرہ سےمنوج تیاگی، نئی دہلی سے سنجے چودھری، قرول باغ سےنریش اگروال  ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined