قومی خبریں

اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی عام آدمی پارٹی

عآپ لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش کے 17 میونسپل کارپوریشنوں اور 763 میونسپلٹیوں میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔

عام آدمی پارٹی
عام آدمی پارٹی 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور پنجاب میں برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی (عآپ) اب یوپی میں بھی اپنا قد بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پارٹی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ وہ اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ 'ہاؤس ٹیکس ہاف، پانی پر ٹیکس معاف' کے نعرے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Published: undefined

اے اے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش کے 17 میونسپل کارپوریشنوں اور 763 میونسپلٹیوں میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے 763 بلدیات کے لیے پارٹی کے انچارج افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی وارڈ کے ساتھ ساتھ میئر اور صدر کی سطح پر امیدواروں کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک 270 امیدواروں کے ناموں کو تقریباً فائنل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اتر پردیش میں میونسپل انتخابات کا اعلان کیا جائے گا اور عآپ میونسپل کارپوریشنوں / میونسپلٹی میں مضبوطی سے الیکشن لڑے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined