قومی خبریں

آدھار میں ہوگی بڑی تبدیلی، کارڈ میں اب صرف فوٹو اور’کیو آر‘ ہوگا

یوآئی ڈی اے آئی جلد ہی آدھارکا نیا موبائل ایپ لانچ کرے گی۔ یہ ایپ آدھار رکھنے والوں کو بغیر فوٹو کاپی کے اپنی ڈیجیٹل شناخت شیئر کرنے، تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی سہولت دے گا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

آدھار کارڈ جاری کرنے والی مجازاتھارٹی’یوآئی ڈی اے آئی ‘اب آدھار میں بڑی تبدیلی کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو دسمبر سے لاگو ہو سکتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت یوآئی ڈی اے آئی آدھارکو نئے ڈیزائن میں متعارف کرائے گی۔ جس میں آپ کی تمام معلومات شامل نہیں ہوں گی بلکہ صرف فوٹو اورکیوآرکوڈ ہوسکتے ہیں۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ آدھار پر نام، پتہ، تاریخ پیدائش اور یا بائیو میٹرک معلومات نہیں ہوں گی۔

Published: undefined

یوآئی ڈی اے آئی کے سی ای او بھونیش کمار نے ایک آن لائن کانفرنس میں بتایا کہ آدھارکی کاپی سے ہونے والے غلط استعمال کو روکنے کے لیے نئے قواعد کی تیاری چل رہی ہے۔ اس قاعدے کے عمل میں آنے کے بعد آدھار کارڈ دیکھنے یا فوٹو کاپی کسی شحص، ادارہ اور کمپنیوں کو دینے سے اس کی تفصیلات کا غلط استعمال نہیں ہوسکے گا۔ یہاں تک کہ اگر آپ ہوٹل یا سم کارڈ کی بکنگ کے لیے اپنا آدھار کارڈ دیتے ہیں، تب بھی اس اصول کے آنے کے بعد غلط استعمال پر لگام لگ سکے گی۔

Published: undefined

یوآئی ڈی اے آئی دسمبر2025 تک اس اصول کو نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس کے لئے یوآئی ڈی اے آئی جلد ہی آدھارکا نیا موبائل ایپ لانچ کرے گی۔ یہ ایپ آدھار رکھنے والوں کو بغیر فوٹو کاپی کے اپنی ڈیجیٹل شناخت شیئر کرنے، تمام معلومات کی تصدیق کرنے کی سہولت دے گا اور کاغذ کے بغیر ڈیجیٹل طورپرمحفوظ ہوگا۔ اس ایپ میں خاندان کے زیادہ سے زیادہ 5 ممبران کی تفصیلات شامل کی جاسکتی ہیں۔ آپ بغیر کسی پریشانی کے ڈیجیٹل طور پرآدھار کارڈ کی تفصیلات کو محفوظ طریقے سے شیئر کر سکتے ہیں۔ ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے ایک کلک بائیو میٹرک لاک اینڈ ان لاک سسٹم ہوگا۔

Published: undefined

اگر نیا آدھار کارڈ آتا ہے تو بہت سی چیزیں بدل جائیں گی۔ اس کارڈ میں صرف ایک فوٹو اور کیوآر کوڈ ہوسکتا ہے جس کے ساتھ نام پرنٹ بھی دیا جاسکتا ہے۔ کیوآر کوڈ کو کسٹم ایپ یا یوآئی ڈی اے آئی کے تصدیق شدہ ٹول سے ہی اسکین کیا جاسکتا ہے۔ آدھار پرفوٹو کا استعمال کرتے ہوئے تصدیق کا طریقہ آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔ فی الحال آدھار کارڈ میں نام، آدھار نمبر، فوٹو، کیوآرکوڈ ہوتے ہیں لیکن مستقبل میں اس میں سے نمبر کو بھی ہٹا یا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

آدھار کارڈ میں اس تبدیلی کو بہت اہم سمجھا جارہا ہے کیونکہ اس کے غلط استعمال میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔ یہ تبدیلی ضروری ہے کیونکہ آدھار کارڈ کے بار بار کاپی ہونے کی وجہ سے ڈیٹا کے غلط استعمال کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ایسی صورتحال میں کارڈ  میں یہ تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ کیوآر کوڈ پر مبنی توثیق سے یہ زیادہ محفوظ معلوم ہوتا ہے۔ ساتھ ہی کارڈ پر کم معلومات ہونے سے بھی یہ زیادہ محفوظ رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined