قومی خبریں

کان میں ایئرفون لگا کر اجمیر شریف درگاہ میں خاتون نے لگائے ٹھمکے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ

درگاہ کے خادموں کا کہنا ہے کہ یہاں کئی طبقات کے لوگ آتے ہیں، یہ لوگوں کی عقیدت کا مقام ہے نہ کہ ڈانس اکیڈمی، خادموں نے خاتون پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس
درگاہ اجمیر شریف، تصویر آئی اے این ایس 

مذہبی مقامات پر رقص کیے جانے کا معاملہ کئی بار سرخیاں بن چکا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ گزشتہ دنوں اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں دیکھنے کو ملا۔ درگاہ میں ایک خاتون کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے اور ایک نیا ہنگامہ بھی برپا ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے کان میں ایئر فون لگایا ہوا ہے اور وہ ٹھمکے لگا رہی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو اجمیر شریف درگاہ کے اندر جھالرا کی بتائی جا رہی ہے۔ درگاہ کے اندر رقص کی ویڈیو دیکھنے کے بعد درگاہ کے خادمان شدید ناراض ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کی مذمت کی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ درگاہ میں درگاہ کمیٹی کی طرف سے قابل اعتراض عمل پر نظر رکھنے کے لیے ملازمین مقرر کیے گئے ہیں، لیکن کسی بھی ملازم یا چپراسی کی نظر اس خاتون کی طرف نہیں گئی۔ نہ ہی کسی نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی، اور نہ ہی اس کے آس پاس سے گزرنے والوں نے ہی کوئی اعتراض ظاہر کیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ ویڈیو چار دن پرانی ہے۔ درگاہ کے خادموں کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ یہاں کئی طبقات کے لوگ آتے ہیں۔ یہ لوگوں کی عقیدت کا مقام ہے، نہ کہ ڈانس اکیڈمی۔ خادموں نے خاتون پر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرمئی اور گلابی رنگ کا لباس پہنے خاتون ایئرفون لگا کر درگاہ احاطہ میں ڈانس کر رہی ہے۔ اسی دوران درگاہ میں موجود کسی شخص نے اس کی ویڈیو بنا لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined