
ویڈیو گریب
مہاراشٹر کے ناگپور واقع ایک کمپنی میں جمعہ کے روز دردناک حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ ناگپور کے بوٹی بوری ایم آئی ڈی سی واقع اواڈا کمپنی کا ہے، جہاں واٹر ٹینک ٹاور گرنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس حادثہ میں 3 مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگر مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ٹاور کے نیچے کچھ مزدوروں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ اواڈا کمپنی میں سولر پینل بنانے کا عمل جاری تھا، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں کم از کم 3 مزدور سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ان سبھی کا علاج ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔ جائے حادثہ پر موجود کچھ لوگوں نے بتایا کہ کمپنی میں سولر پینل بنانے کا کام چل رہا تھا۔ کئی مزدور پانی کی ٹنکی کے پاس کام کر رہے تھے، جب اچانک پانی کی ٹنکی گر گئی اور کئی مزدور اس میں دب گئے۔ ایک افسر نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 9.30 بجے پیش آیا۔ خبر ملتے ہی افسران اواڈا الیکٹرو پرائیویٹ لمیٹڈ پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک بڑی پانی کی ٹنکی گرنے سے کئی لوگ ملبہ کے نیچے دب گئے۔ کم از کم 3 ہلاکتوں اور کئی مزدوروں کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined