حادثے کے بعد بولیرو گاڑی کی حالت۔ ویڈیو گریب/ یو ٹیوب
اتر پردیش کے سنبھل میں گزری رات ایک دردناک حادثے نے خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل کر دیا۔ باراتیوں کی تیز رفتار بولیرو کار ایک کالج کی دیوار سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں دولہا سمیت 8 باراتیوں کی دردناک موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ بارات سنبھل سے بدایوں جا رہی تھی۔ سنبھل کے جوناوئی تھانہ علاقے میں میرٹھ-بدایوں روڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق میرٹھ-بدایوں روڈ پر جمعہ کی شام قریب 7:30 بجے باراتیوں کی بولیرو بے قابو ہوکر انٹر کالج کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دولہا سورج پال (20) سمیت 8 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں دولہے کی بہن، چاچی، چچیری بہن اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ سنبھل کے جوناوئی تھانہ علاقہ کے ہرگووند پور گاؤں باشندہ سکھرام نے اپنے بیٹے سورج کی شادی جنپد بدایوں کے تھانہ بلسی علاقے کے سرسول گاؤں میں طے کی تھی۔
Published: undefined
جمعہ کی شام بارات گاؤں سرسول جا رہی تھی۔ باراتیوں کی 11 گاڑیاں پہلے ہی سرسول کے لیے روانہ ہو گئی تھیں۔ ایک بولیرو پیچھے رہ گئی تھی، جس میں دولہا سمیت 10 لوگ سوار تھے۔ راستے میں بولیرو گاڑی جوناوئی واقع جنتا انٹر کالج کی دیوار سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بولیرو کے پرخچے اڑ گئے۔ گاڑی میں سوار سبھی لوگ سنگین طور سے زخمی ہو گئے۔ دیہی لوگوں نے کسی طرح سے زخمیوں کو بولیرو سے باہر نکالا اور سی ایچ سی لے گئے۔
Published: undefined
ڈاکٹروں نے دولہا سورج پال (20)، اس کی بہن کومل (15)، چاچی آشا (26)، چچیری بہن ایشوریہ (3)، چچیرے بھائی ماما بلند شہر کے ہینگ واڑی باشندہ سچن (22)، سچن کی اہلیہ مدھو (20)، بلند شہر کے کھرجا باشندہ گنیش (2)، ڈرائیور روی (28) کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ شدید طور سے زخمی ہمانشی اور دیوا کو علی گڑھ میں بھرتی کرایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور رشتہ دار بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔
Published: undefined
سنبھل کے اے ایس پی انوکرتی شرما نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی چلانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثے میں بولیرو گاڑی پوری طرح سے تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالنے میں کرین کی مدد لی گئی۔ ہرگووند پور باشندہ سکھرام کا اہل خانہ راجستھان کے بھیلواڑہ میں رہ کر مزدوری کرتا ہے۔ ایک مہینہ پہلے سورج پال کا رشتہ طے ہونے پر کنبہ اپنے آبائی گاؤں آیا اور شادی کی تیاریوں میں لگ گیا تھا۔
Published: undefined
اس دردناک حادثے پر پی ایم او کی طرف سے بھی ٹوئٹ کرکے مہلوکین کے تئیں اظہار تعزیت کیا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا، ’’اتر پردیش کے سنبھل میں ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت سے بہت دکھی ہوں۔ حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے تئیں میری ہمدردی ہے۔ مرنے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined