قومی خبریں

دہرادون کے تیونی جنگلات میں لگی بھیانک آگ، سیب کے باغات جل کر راکھ

مقامی لوگوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ سیب کے مقامی کسان اس آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے باغات، جن سے اس موسم میں اچھی فصل اور منافع کی توقع تھی، اب مکمل طور پر راکھ ہو چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>

فوٹو ویڈیو گریپ

 
ali

دہرادون کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے تیونی کے جنگل میں بھیانک آگ لگ گئی۔ اس آگ نے ہرٹاڑ گاؤں کے قریب بڑے پیمانے پرتباہی مچا ئی ہے۔ جنگل میں لگی یہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی اور زرعی علاقوں میں پھیل گئی جس کے سیب سینکڑوں درخت جل کر راکھ ہوگئے وہیں ایک دو منزلہ مکان بھی آگ کی زد میں آگیا جو پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔

Published: undefined

مقامی لوگوں کے مطابق آگ اتنی بھیانک اور تیز تھی کہ پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ گاؤں والے ادھر ادھر بھاگتے رہے، پانی کی بالٹیوں سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن تیز ہواؤں اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ سخت مشقت کے بعد جب آگ پر قابو پایا گیا لیکن تب تک آگ نے جنگل کے سینکڑوں درختوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کی برسوں کی محنت کو راکھ میں ملادیا تھا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ سیب کے مقامی کسان اس آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے باغات، جن سے اس موسم میں اچھی فصل اور منافع کی توقع تھی، اب مکمل طور پر راکھ ہو چکے ہیں۔ واقعہ کے بعد سے گاؤں کے لوگ خوف و ہراس اور افراتفری میں مبتلا ہیں۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ لوگ اپنی جان بچانے اور اپنے باغات کی حفاظت کے لیے ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔

Published: undefined

اس واقعے کی خوفناک تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں واضح طور پر بھڑکتے ہوئے شعلے، سیب کے قیمتی درختوں کو جلتے اور دھوئیں سے بھرا ہوا پورا علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔ بھاری مالی نقصان کا شکار متاثرہ کسان اب حکومت اور انتظامیہ سے التجا کر رہے ہیں کہ ان کے نقصانات کا فوری اور مناسب معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کھڑے ہوسکیں۔ بتا دیں کہ اتراکھنڈ میں پچھلے کچھ سالوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کا مقامی معیشت پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined