قومی خبریں

کانپور میں راکھی منڈی کے بعد کھاڈے پور واقع گودام میں لگی خوفناک آگ، کئی گھر بھی نذرِ آتش

ہنومت وِہار کے کھاڈے پور میں موجود پلاسٹک کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ افرا تفری کے ماحول میں سبھی ملازمین گودام سے باہر نکل گئے، لیکن کچھ دیر میں پورا گودام آگ کی زد میں آ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

کانپور شہر میں آگ لگنے کے 2 واقعات سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پہلے راکھی منڈی میں 25 کباڑ کے گودام سمیت کئی گھروں میں آگ لگ گئی، اور پھر کچھ گھنٹوں بعد خبر آئی کہ کھاڈے پور میں بھی پلاسٹک گودام میں آگ لگنے سے کافی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہو گئی ہیں، لیکن کھاڈے پور گودام میں اب بھی آگ کی لپٹیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق افیم کوٹھی کے پاس راکھی منڈی میں بدھ کی علی الصبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تقریباً 25 کباڑ کے گوداموں اور گھروں میں آگ لگ گئی۔ مختلف فائر اسٹیشن سے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں اور تقریباً 4 گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح تقریباً 4.30 بجے ایک گودام میں آگ لگی تھی، جو دھیرے دھیرے دیگر گوداموں تک پھیل گئی۔ جب تک کوئی سمجھ پاتا، اس آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اچھی بات یہ رہی کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کچھ لوگوں کی چیخ پکار سن کر دیگر لوگ جا گئے، اور گھروں و گوداموں سے باہر نکل گئے۔

Published: undefined

راکھی منڈی میں آگ نے خوفناک صورت اس لیے اختیار کی کیونکہ وہاں کباڑ کا سامان بڑی تعداد میں جمع تھا، جس نے تیزی سے آگ پکڑ لی۔ اس واقعہ میں کباڑ کے 5 گودام پوری طرح سے جل گئے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، لیکن تحقیقات بھی شروع کی جا چکی ہے تاکہ کوئی دیگر وجہ ہو، تو سامنے آ جائے۔

Published: undefined

دوسری طرف ہنومت وِہار کے کھاڈے پور میں چل رہے پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ہنگامہ برپا ہونے کے بعد سبھی ملازمین گوداموں سے باہر نکل گئے۔ یہ آگ کیوں لگی، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پہلی کوشش آگ پر قابو پانے کی ہے، جس میں ابھی کامیابی نہیں مل پائی ہے۔ حالات بہتر ہوتے ہی اس حادثہ کی تحقیقات بھی شروع ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined