قومی خبریں

کل نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا خصوصی اجلاس، دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہونے کا وقت مقرر

دی گئی جانکاری کے مطابق لوک سبھا کی کارروائی 19 ستمبر کو دوپہر 1.15 بجے اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2.15 بجے شروع ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>نئی پارلیمنٹ</p></div>

نئی پارلیمنٹ

 

تصویر سوشل میڈیا

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر یعنی آج سے شروع ہو چکا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، یعنی راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی کل دوپہر تک کے لیے ملتوی ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی اعلان کیا گیا ہے کہ 19 ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کے لیے الگ الگ وقت بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق لوک سبھا کی کارروائی 19 ستمبر کو دوپہر 1.15 بجے اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 2.15 بجے شروع ہوگی۔ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس (قدیم) میں کارروائی کا آخری دن ہے اور آج کے بعد ایوان کی کارروائی نئی عمارت میں ہوگی۔ انھوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ سبھی اراکین نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نئی امیدوں کے ساتھ داخل ہوں گے۔

Published: undefined

ایوان کو خطاب کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس حصول آزادی کی تاریخی گھڑی سے لے کر ہندوستانی آئین بننے کے مکمل عمل اور اس کے ساتھ جدید ملک کے قابل فخر جمہوری سفر کا گواہ رہا ہے۔ آزاد ہندوستان کی پہلی لوک سبھا کے اسپیکر گنیش واسودیو ماولنکر کو یاد کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ ملک کے اعلیٰ جمہوری ادارہ کے پہلے اسپیکر کی شکل میں انھوں نے اصول کمیٹی، خصوصی استحقاق کمیٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی سمیت کئی دیگر کمیٹیوں کو قائم کیا اور ایوان کے اندر اعلیٰ روایات کی بنیاد رکھی۔ دیگر سبھی سابق لوک سبھا صدور کے تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ ان سے قبل 16 صدور نے پارلیمنٹ کی اعلیٰ روایات قائم کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined