
علامتی تصویر ڈاکٹر / آئی اے این ایس
اتر پردیش کے کانپور واقع میڈیکل کالج میں پیش آنے والی انتہائی شرمناک واردات میں وصولی کے لیے 8 ماہ کی ایک حاملہ خاتون کے پیٹ پر لات مار دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، متاثرہ رخسار اپنے شوہر عثمان کے ساتھ کانپور میڈیکل کالج معمول کے چیک اپ کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران روہت یادو نامی شخص نے خاتون کے شوہر کو روکا اور پان مسالہ کھانے پر 500 روپے کا جرمانہ مانگنے لگا۔ عثمان نے جب پیسے دینے سے انکار کردیا تو ملزم اس کے ساتھ گالی گلوچ اور بدتمیزی کرنے لگا۔
Published: undefined
ملزم نے اس دوران عثمان کی جیب میں ہاتھ ڈال دیا اور اس کے 350 روپئے نکال لئے۔ پیسے لینے کے بعد بھی اس کا رویہ جارحانہ رہا اور اس نے عثمان کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی۔ رخسار نے جب مداخلت کی کوشش کی تو ملزم نے اس کے پیٹ میں لات ماردی جس سے وہ فرش پر گر پڑی اور درد سے تڑپنے لگی۔ اس دوران خاتون کی مدد کے لئے بھی کوئی آگے نہیں آیا۔ اس کی وجہ سے خاتون کے بچے کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا تھا۔ متاثرہ خاتون رخسار اور اس کے شوہر نے اس واقعے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
Published: undefined
متاثرہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اس واقعے کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن گئی تو اسے طبی معائنہ کے لیے اکبر پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا لیکن وہاں میڈیکل کالج کے پرنسپل کا فون آگیا، جس کے بعد انہوں نے اس کا طبی معائنہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اس معاملے کی اطلاع ریاستی وزیر اطلاعات پرتیبھا شکلا تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد انہوں نے اسپتال جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور رخسارکا طبی معائنہ کروایا۔ پرتیبھا شکلا نے اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہیں اس واردات کے بعد ریاست میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined