
ہماچل پردیش کے سولن میں نالاگڑھ واقع پولیس تھانہ کے پاس آج نئے سال کی صبح زوردار دھماکہ نے افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا۔ اس دھماکہ کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی اور دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے تک ٹوٹ گئے۔ ان میں فوجی بھون، پولیس تھانہ اور مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کی عمارتیں بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر افسران جائے وقوع پر پہنچے۔ انھوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے، لیکن ابھی تک دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جائے وقوع کو سیل کر دیا گیا ہے اور فورنسک ٹیم نمونے اکٹھا کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔ دھماکہ کے وقت وہاں موجود چشم دید میں سے ایک شخص نے بتایا کہ وہ تھوڑی دوری پر بیٹھا تھا، تبھی اچانک تیز آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، لیکن آس پاس کی عمارتیں کانپ اٹھیں۔ کچھ عمارتوں میں لگے موٹے شیشوں کو ٹوٹ کر نیچے گرتے ہوئے لوگوں نے دیکھا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ جائے وقوع پر کچھ دیر تک دھوئیں اور دھول کی وجہ سے کچھ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔
Published: undefined
نالاگڑھ کے رکن اسمبلی ہردیپ سنگھ باوا نے اس دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے سینئر افسران سے لگاتار بات ہو رہی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور پوری جانچ کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔ دھماکہ کی خبر ملنے کے بعد پوری ریاست میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور سیاحوں کی سیکورٹی کو توجہ میں رکھتے ہوئے سبھی سیاحتی مقامات پر پولیس کی مستعدی بڑھا دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان شملہ میں اپنی رہائش پر میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے کہا کہ نالاگڑھ دھماکہ کو لے کر پولیس محکمہ سے تفصیلی جانکاری طلب کی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بدی ونود دھیمان نے دھماکہ کے بارے میں بتایا کہ یہ تقریباً 9.45 بجے صبح ہوا۔ تھانہ کے آئی او روم کے ساتھ جانے والی گلی میں دھماکہ ہوا تھا۔ کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے، لیکن 50 میٹر دور تک دھماکہ کا اثر ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس سی سی ٹی وی کھنگال رہی ہے، لیکن ابھی تک کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا ہے۔
Published: undefined
آرمی اسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر والد شاہ کا بیان بھی دھماکہ سے متعلق سامنے آیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں ان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ او پی ڈی میں بیٹھے تھے جب دھماکہ ہوا۔ ڈاکٹر والد کے مطابق اچانک دھماکہ کی آواز سنائی دی جس سے پوری زمین ہل گئی۔ ان کے ہاتھ میں چائے کا کپ تھا، جو چھوٹ کر زمین پر گر گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکہ سے اسپتال کی 9 کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined