قومی خبریں

بلاوجہ کئی مفاد عامہ عرضیاں داخل کرنے والے شخص پر عدالت کا شکنجہ، ادا کرنے ہوں گے 25 لاکھ روپے

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے کہا کہ این جی او سُراج انڈیا ٹرسٹ کے سربراہ راجیو دہیا عدالت، انتظامی اہلکاروں اور ریاستی حکومت سمیت سبھی پر کیچڑ اچھالتے رہے ہیں۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز عدالت کو ’ناراض کرنے اور دھمکانے‘ کے لیے 25 لاکھ روپے جمع نہ کرانے پر ایک این جی او سربراہ کو حکم عدولی کا قصوروار ٹھہرایا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’ہمارا یہ ماننا ہے کہ حکم عدولی کرنے والا شخص واضح طور پر عدالت کی حکم عدولی کا قصوروار ہے اور عدالت کو ناراض کرنے کے اس کے قدم کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

Published: undefined

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے کہا کہ این جی او سُراج انڈیا ٹرسٹ کے سربراہ راجیو دہیا عدالت، انتظامی اہلکاروں اور ریاستی حکومت سمیت سبھی پر کیچڑ اچھالتے رہے ہیں۔ بنچ نے کہا کہ ’’حکم عدولی کے لیے سزا دینے کی طاقت ایک آئینی حق ہے۔ اسے قانونی ایکٹ سے بھی چھینا نہیں جا سکتا۔‘‘ عدالت نے دہیا کو نوٹس جاری کیا اور اسے 7 اکتوبر کو سزا سنانے پر عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔ رقم کی ادائیگی کرنے سے متعلق بنچ نے کہا کہ یہ لینڈ ریونیو کے بقایہ کی شکل میں وصول کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے دہیا کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ عدالت کو ناراض کرنے کی کوشش کے لیے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ دہیا نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے پاس جرمانہ بھرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں اور وہ رحم کی عرضی لے کر صدر جمہوریہ کے پاس جائیں گے۔ عدالت عظمیٰ دہیا کی اس عرضی پر سماعت کر رہا ہے جس میں انھوں نے عدالت کے 2017 کے حکم کو رد کرنے کی گزارش کی ہے۔ عدالت نے 2017 میں دیئے حکم میں انھیں بغیر کسی کامیابی کے اتنے سالوں میں 64 مفاد عامہ عرضیاں داخل کرنے اور عدالت عظمیٰ کے حلقہ اختیارات کا بار بار غلط استعمال کرنے کے لیے 25 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined