قومی خبریں

پنجاب کے ہوشیار پور میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک نے 4 افراد کو کچلا، 2 بچوں سمیت 3 ہلاک

چاروں افراد سڑک کنارے کھڑے ہوکر بات چیت کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے سبھی کو کچل دیا۔ ڈرائیور حادثہ انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

 

پنجاب کے ہوشیار پور ضلع کے حاجی پور قصبہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ ہوا ہے ۔ یہاں گزشتہ رات تقریباً 10 بجے ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے 4 لوگوں کو کچل دیا۔ اس میں دو معصوم بچوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

اطلاع کے مطابق حاجی پور کے بالمیکی محلّہ کے باشندہ گورا نامی  شخص اپنے پانچ سالہ بھتیجے سمیر اور تین سالہ بھتیجی پری کے ساتھ اسکوٹی پر سوار ہو کر گول گپّے کھانے کے لیے نکلا تھا۔ گھر واپس ہوتے وقت وہ راستے میں اپنے دوست آکاش کے پاس رک گیا۔ چاروں سڑک کنارے کھڑے ہوکر بات چیت کر ہی رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے سبھی کو کچل دیا۔

Published: undefined

اس دل دہلا دینے والے واقعہ میں آکاش، سمیر اور پری کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ گورا سنگین طور پر زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے پہلے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا پھر اسے امرتسر کے لیے ریفر کر دیا گیا۔ اس کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ وہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حاجی پور پولیس نے واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہلوکین کی لاشوں کو دسہوا سول اسپتال میں پوسٹم مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

Published: undefined

اس دردناک حادثہ کے بعد پورے محلے میں ماتم کا ماحول ہے۔ مرنے والے بچے اپنے ماں-باپ کی اکلوتی اولاد تھے، جس سے اہل خانہ کا رو رو کر بُرا حاصل رہا۔ مقامی لوگ بھی انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملزم ٹرک ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے سخت سخت دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پر قابو پایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined