قومی خبریں

اتراکھنڈ: بدری ناتھ ہائی وے پر بھربھرا کر گرا پہاڑ، بی جے پی رہنما انل بلونی نے بھاگ کر بچائی جان...دیکھیں ویڈیو

جس راستے رہنماؤں کا قافلہ گزر رہا تھا، اسی پر اچانک پہاڑی کھسکنے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سڑک ملبے سے پٹ گئی۔ غنیمت رہی کہ کسی بھی گاڑی یا شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں ان دنوں لگاتار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی پوری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ شدید بارش سے جگہ جگہ لینڈ سلائڈ کے واقعات ہوئے ہیں۔ ملبہ گرنے سے سڑکوں سے رابطہ منقطع ہوتا جا رہا ہے، جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندگان کو بھی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ اسی طرح کے خطرے کا سامنا گڑھوال سے ایم پی انل بلونی کو بھی کرنا پڑا۔

Published: undefined

دراصل بی جے پی رہنما انل بلونی اور ایم ایل اے ونود کنڈاری آفت زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے دیو پریاگ جا رہے تھے۔ جیسے ہی بلونی کا قافلہ دیو پریاگ کے قریب پہنچا، بدری ناتھ ہائی وے پر اچانک اوپر سے پوری پہاڑی کا حصہ بھربھرا کر سڑک پر آ گرا۔ بلونی اور کنڈاری اس کے بعد فوراً پیچھے بھاگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بھاری مقدار میں ملبہ اور بولڈر سڑک پر پھیل گیا جس کی وجہ سے اس راستے پر آمد و رفت پوری طرح متاثر ہو گئی۔ اس کے بعد ان دونوں عوامی نمائندگان کو پیدل ہی آگے ملبے کو کراس کرنا پڑا۔ رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق پورا منظر کچھ ہی سیکنڈ میں ہو گیا۔ جس راستے رہنماؤں کا قافلہ گزر رہا تھا، اسی پر اچانک پہاڑی کھسکنے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے سڑک ملبے سے پٹ گئی۔ غنیمت رہی کہ کسی بھی گاڑی یا شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوا، ورنہ بڑی انہونی ہو سکتی تھی۔

Published: undefined

اس واقعہ نے ایک مرتبہ پھر پہاڑوں میں مانسون کے دوران لوگوں کے عدم تحفظ اور مشکلات کو ظاہر کر دیا ہے۔ دیو پریاگ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل ہو رہی بارش سے پہاڑیاں کمزور ہو چکی ہیں جس کے سبب ہر وقت لینڈ سلائڈ کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے 18 ستمبر کو ریاست سبھی اضلاع میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ ان ضلعوں میں پوڑی، نینی تال، دہرہ دون، باگیشور، پتھورا گڑھ، چمپاوت میں بارش کا الرٹ ہے۔ 19 ستمبر اور 20 ستمبر کو بھی بارش کا یہی پیٹرن رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined