قومی خبریں

تریپورہ میں ایک نابالغ نے چار لوگوں کی لے لی جان!

پولیس نے بتایا کہ ملزم نابالغ کو ہفتہ کی رات ڈھلائی ضلع کے کمال پور کے دورائی شیباری علاقے میں اپنے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

قتل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس
قتل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس 

اگرتلہ: تریپورہ پولیس نے اتوار کی صبح نشے کے عادی ایک نابالغ کو ہلاہلی مارکیٹ سے اپنی ماں، بہن اور دادا سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نابالغ کو ہفتہ کی رات ڈھلائی ضلع کے کمال پور کے دورائی شیباری علاقے میں اپنے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ملزم کی شناخت 17 سالہ سپریہ دیبناتھ کے طور پر کی گئی ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم دو سال سے نشہ کا عادی ہے اور ٹیلی ویژن پر مختلف مجرمانہ سیریل دیکھا کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ملزم کے دادا بادل دیبناتھ (70)، ماں سومیتا دیبناتھ (40)، بہن سورپنا دیبناتھ (10) اور پڑوسی ریکھا دیب (45) کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

ملزم کے والد ہردھن دیبناتھ نے دیر رات پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات تقریبا گیارہ بجے کے قریب گھر واپس لوٹے اور کمرے اور صحن کے دروازے کھلے ہوئے تھے اور کئی جگہ خون کے دھبے دکھے۔ پڑوسیوں کے ساتھ تلاش کرنے پر میرے والد، بیوی، بیٹی اور پڑوسی کی لاشیں خون میں لت پت ملی اور میرا بیٹا لاپتہ تھا۔

Published: undefined

ڈھلائی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رمیش یادو نے بتایا کہ ہردھن نے رات دیر گئے کمال پور پولیس اسٹیشن میں فون کیا اور واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد ہم سب جائے واقع پر پہنچے اور لاشوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ سپریا صبح ہلاہلی بازار میں بہت بری حالت میں نشے میں پایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو