قومی خبریں

بارہ بنکی میں جعلی ویکسینیشن کا معاملہ سامنے آیا، چار گرفتار

جمنا پرساد نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی، کوویکسین کی ایک بڑی تعداد خالی اور بھری ہوئی شیشیاں ملیں اور وہاں موجود کوڑے دان میں سینکڑوں استعمال شدہ سرنجیں بھی برآمد ہوئیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بارہ بنکی: اتر پردیش کے لکھنؤ سے متصل بارہ بنکی ضلع میں پولیس نے جعلی ویکسینیشن کے معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ جمنا پرساد کے مطابق کچھ دیہی افراد کو زید پور علاقہ کے مانپور ڈیہوہ گاؤں میں ہفتہ کی رات دس بجے کے قریب ویکسین دی جا رہی تھی۔ سو سے زائد افراد ویکسینیشن کے لیے موقع پر آئے تھے۔ اطلاع ملنے پر ویکسینیشن کرنے والا شخص اپنے آپ کو ضلع شراوستی کا ہیلتھ ورکر بتا رہا تھا۔ چیف میڈیکل آفیسر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

جمنا پرساد نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی، کوویکسین کی ایک بڑی تعداد خالی اور بھری ہوئی شیشیاں ملیں اور وہاں موجود کوڑے دان میں سینکڑوں استعمال شدہ سرنجیں بھی برآمد ہوئیں۔ دریں اثنا جب میڈیا وہاں پہنچا تو صحت کارکن ویکسینیشن کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گیا اس وقت ہیلتھ ورکرز اور دیہی افراد نے میڈیا پر حملہ کر دیا۔

Published: undefined

جمنا پرساد نے کہا کہ چیف میڈیکل آفیسر کو اس معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے، اطلاع پر وہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزم شراوستی ضلع کا ہیلتھ ورکر بتایا جاتا ہے، وہ وہاں سے ویکسین لا کر یہاں دیہی افراد کو لگا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو نہیں چھوڑا جائے گا اور میڈیا والوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined