قومی خبریں

کورونا: مدھیہ پردیش کے ہاٹ اسپاٹ ’اندور‘ میں اب تک 92 افراد جاں بحق

سی ایم ایچ اوکے مطابق ضلع کے ایک ہزار 44 مشتبہ معاملوں کے سیمپل کی جانچ کی گئی، جن میں سے نئے 81 افراد كووڈ -19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں اب تک ’كووڈ -19‘ کی جانچ کیے گئے 16 ہزار 89 نمونے میں سے 2 ہزار 16 مریض متاثر پائے گئے ہیں اور 92 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ طبی اور صحت کے ضلعی آفیسر (سی ایم ایچ او) کی طرف سے کل دیر رات ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا گیا کہ ضلع میں کل متاثرہ پائے گئے 2 ہزار 16 مریضوں میں سے اب تک علاج کرانے کے بعد صحت مند ہوکر گھر جانے والے مریضوں کی تعداد 926 ہوگئی ہے۔ جبکہ انہی میں سے آج تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 92 درج کی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں اس وقت ضلع میں 998 مریض زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

سی ایم ایچ او کے مطابق ضلع کے ایک ہزار 44 مشتبہ معاملوں کے سیمپل کی جانچ کی گئی، جن میں سے نئے 81 افراد كووڈ -19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ راحت کی خبر ہے کہ کل جانچ کیے گئے سیمپل میں سے 963 مشتبہ متاثر پائے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں کل ایک 62 سالہ خاتون اور 95 سالہ مرد کی موت ہوگئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined