
آندھرا پردیش کے الوری سیتاراما راجو (اے ایس آر) ضلع میں جمعہ کی صبح ایک دل خراش حادثہ پیش آیا، جب 35 مسافروں کو لے جانے والی ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے تُلاسی پاکالو گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس ایک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔
Published: undefined
ابتدائی معلومات کے مطابق بس چتور ضلع کے مسافروں کو لے کر آ رہی تھی۔ تمام مسافر تلنگانہ کے بھدراچلم مندر میں درشن کرنے کے بعد اناورم مندر کی طرف جا رہے تھے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے سبب پولیس کو اطلاع پہنچنے میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث ابتدائی ریسکیو کارروائی متاثر ہوئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر سروس اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچے اور بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے کا کام شروع کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس بری طرح تباہ ہو چکی تھی اور کئی مسافر اندر پھنس گئے تھے، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکل پیش آئی۔ اب تک 9 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
Published: undefined
اے ایس آر ضلع کے کلکٹر دنیش کمار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بھدراچلم اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ 7 افراد کو ابتدا میں چتور کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا تھا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بڑے اسپتال بھیج دیا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا۔ پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
Published: undefined
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے بھی حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ ریاستی وزراء نے جائے حادثہ کے معائنہ کے لیے روانگی کی اور ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور ریلیف میں تیزی لانے کے احکامات دیے۔
حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار اور گھماؤ دار پہاڑی سڑک پر ڈرائیور کا بس سے قابو کھو دینا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined