قومی خبریں

’شرمک اسپیشل‘ ٹرینوں میں 80 مزدوروں کی موت سے غمزدہ پرینکا گاندھی وزارت ریل پر ہوئیں حملہ آور

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ”شرمک ٹرینوں میں 80 لوگوں کی موت ہو گئی، 40 فیصد ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، کئی ٹرینیں راستہ بھٹک گئیں، ایسے میں وزارت ریل کا کمزور لوگوں کو سفر سے روکنا حیرت انگیز ہے۔“

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا بحران کے درمیان ہندوستان میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کے لیے چلائی گئی شرمک اسپیشل ٹرینوں میں 9 مئی سے 27 مئی کے درمیان تقریباً 80 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ جانکاری انگریزی اخبار 'ہندوستان ٹائمز' کی ایک رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعداد ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کا مطالعہ کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ اب اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت اور وزیر ریل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "شرمک ٹرینوں میں 80 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 40 فیصد ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ کتنی ٹرینیں راستہ بھٹک گئیں۔ کئی جگہ مسافروں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کی تصویریں دیکھنے کو ملیں۔ ان سب کے درمیان وزارت ریل کا یہ کہنا کہ کمزور لوگ ٹرین سے سفر نہ کریں حیران کرنے والا ہے۔ شرمک ٹرینوں کو شروع سے نظرانداز کیا گیا، جب کہ اس موقع پر مزدوروں کے ساتھ زیادہ حساس رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 'ہندوستان ٹائمز' کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے سبھی اعداد و شمار کا مطالعہ کیا اور اس سے ان اموات کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ ریلوے کی جانب سے یہ شرمک ٹرینیں یکم مئی سے شروع کی گئی تھیں اور 27 مئی تک 3840 ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ اس کے ذریعہ تقریباً 50 لاکھ مزدوروں کو ان کے گھر پہنچایا گیا ہے۔ اسی ہفتے بدھ کو گزشتہ کچھ دنوں کے سفر کے دوران 9 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔ حالانکہ وزارت ریل نے فوری رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ زیادہ تر ان لوگوں کی موت ہوئی جو کسی بیماری میں مبتلا تھے۔ ریلوے کی جانب سے دعویٰ ان میڈیا رپورٹس کے بعد کیے گئے جس میں کہا گیا تھا کہ کئی مسافروں کی موت گرمی، بھوک اور زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے ہوئی۔

Published: undefined

حالانکہ یہ پہلی بار ہے جب اموات کو لے کر کچھ مزید تفصیلی جانکاری سامنے آئی ہے۔ آر پی ایف کے ایک افسر نے مہلوکین کی تعداد سے متعلق تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک شروعاتی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ حالانکہ حتمی فہرست ریاستوں سے بات کرنے کے بعد تیار کی جا سکے گی۔ وزارت ریل کے ایک ترجمان نے 80 لوگوں کی موت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ "ریلوے چیئرمین بورڈ نے پریس کانفرنس میں سوالوں کا جواب دیا ہے۔"

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق نارتھ ایسٹ زون میں 18 اموات ہوئی ہیں، نارتھ سنٹرل میں 19، ایسٹ کوسٹ ریلوے زون میں 13، جب کہ ناردرن ریلوے زون میں 10 اموات ہوئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً 80 فیصد شرمک ٹرینیں اتر پردیش اور بہار کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔

Published: undefined

بہر حال، پرینکا گاندھی نے وزارت ریل کو تنقید کا نشانہ اس لیے بھی بنایا ہے کیونکہ وزیر ریل پیوش گویل نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی تھی کہ سنگین طور پر بیمار، بچے، حاملہ خواتین اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ شرمک ٹرین میں سفر کرنے سے پرہیز کریں، اور بہت زیادہ ضروری ہونے پر ہی ان ٹرینوں میں سفر کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined