
پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب
ہماچل پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ میں 8 افراد کی ہلاکت سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ’’سرمور، ہماچل پردیش میں مسافر بس کے کھائی میں گرنے کی وجہ سے کئی لوگوں کی موت سے متعلق خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مرنے والوں کو سکون میسر کرے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے غمزدہ کنبوں کے تئیں اپنی دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی سے متعلق دعائیں کیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت اور کانگریس پارٹی کے ساتھیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سرمور واقع ہریپور دھار میں ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں 8 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ کئی دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بس شملہ کے کپوی سے سولن جا رہی تھی، اسی دوران ہریپور دھار میں بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ حادثہ کے وقت بس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ حادثہ کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔ بس کے کھائی میں گرنے کی خبر ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع ہو گیا۔ بس کے اندر پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوششیں بھی فوری طور پر شروع ہو گئیں۔
Published: undefined
موصولہ جانکاری کے مطابق جمعہ کی دوپہر کے وقت یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ شری رینوکاجی اسمبلی حلقہ کے ہریپور دھار میں پیش آئے اس حادثہ میں 12 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اب تک تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بس ضلع شملہ کے کپوی سے سولن جا رہی تھی۔ راستے میں کہرا کافی زیادہ تھا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ حادثہ کے بعد آس پاس رہنے والے مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو بھی حادثہ کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی سنگڑاہ، راج گڑھ اور نوہرادھار سے پولیس ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن تیز کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined