قومی خبریں

کیرالہ میں ’برین ایٹنگ امیبا‘ کا 67واں معاملہ سامنے آیا، اب تک 18 اموات سے عوام دہشت میں

نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد کیرالہ کے محکمہ صحت نے اکولم ٹورسٹ ولیج واقع سویمنگ پول کو بند کر دیا ہے اور پانی کا سیمبل لے کر ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

کیرالہ محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر 14 ستمبر کو انٹگریٹیڈ ڈیزیز سرویلانس پروگرام کے تحت جاری اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں اس سال ’امیبک میننجو انسفلائٹس‘، جسے ’برین ایٹنگ امیبا‘ بھی کہا جا رہا ہے، کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ترووننت پورم میں ایک 17 سالہ لڑکا کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیا معاملہ سامنے آنے کے بعد کیرالہ کے محکمہ صحت نے اکولم ٹورسٹ ولیج واقع سویمنگ پول کو بند کر دیا ہے اور پانی کا سیمبل لے کر ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ لڑکا گزشتہ دنوں اپنے دوستوں کے ساتھ سویمنگ پول پر گیا تھا اور وہاں غسل بھی کیا تھا۔

Published: undefined

محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر 14 ستمبر کو انٹگریٹیڈ ڈیزیز سرویلانس پروگرام کے تحت جاری اعداد و شمار کے مطابق کیرالہ میں اس سال ’برین ایٹنگ امیبا‘ کے مجموعی طور پر 67 معاملے درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 18 کی موت ہو گئی ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت ویزا جارج نے اس مرض سے نمٹنے کے لیے سخت گائیڈلائنس کی ضرورت پر زور دیا ہے اور عوام کو پانی سے متعلق صاف صفائی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Published: undefined

وینا جارج کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں امیبک میننجو انسفلائٹس کے خلاف مضبوطی دفاعی نظام بنانا ہوگا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ٹھہرے ہوئے یا آلودہ پانی میں چہرہ نہ دھوئیں اور نہ ہی نہائیں، جس میں وہ تالاب بھی شامل ہیں جہاں مویشی نہلائے جاتے ہیں۔‘‘ کیرالہ کی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ کنوؤں کو سائنسی طریقے سے کلورینیٹ کیا جانا چاہیے اور ’واٹر تھیم پارک‘ کے سویمنگ پول کو بھی مناسب طریقے سے کلورینیٹ کیا جانا چاہیے، ساتھ ہی رکھ رکھاؤ سے متعلق دستاویزات محفوظ رکھے جانے چاہئیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ ریاست میں ایک ماہ میں اس بیماری سے 5 موت ہو چکی ہے۔ سب سے تازہ موت ملپورم ضلع کے وندور کی 56 سالہ خاتون شوبھنا کی کوزیکوڈ میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ سلطان باتھری باشندہ 45 سالہ ایک دیگر مریض رتھیس کا بھی اسی اسپتال میں علاج کے دوران اسی بیماری سے انتقال ہو گیا۔ اب جبکہ ریاست میں ’برین ایٹنگ امیبا‘ کا 67واں معاملہ سامنے آ گیا ہے، تو عوام میں دہشت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined