
نوم چومسکی سمیت دنیا کے چھ سو سے زائد دانشوروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ عصمت دری کے واقعات سے حکمراں جماعت کا تعلق ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ویب سائٹ ’نیوز سنٹرل’ میں یہ خط شائع کیا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ 16 اپریل 2018 کو 49 رٹاررڈ آئی اے ایس افسران کے لکھے خط میں ظاہر جذبات کی تائید کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
خط میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات کوئی مختلف نوعیت کی وارداتیں نہیں ہیں بلکہ وہ مذہبی اقلیتوں، دلتوں، قبائلیوں اور خواتین کے تئیں مسلسل کئے جا رہے حملوں کی کڑیاں ہیں۔
خط کے آخر میں لکھا گیا ہی کہ، ”ہم نے آپ کو یہ خط اس لئے بھیجا ہے کیوں کہ یہ ہمارا فرض ہے
اور تاکہ ہم خاموش رہنے کے مجرم نہ قرار دئے جائیں۔“
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Apr 2018, 7:54 AM IST