قومی خبریں

بکری چَرا رہی نابالغ بچیوں پر پلٹا ٹائلس سے لدا ٹرک، 6 کی دردناک موت

اوور لوڈیڈ ٹرک جس راستے سے گزر رہا تھا وہاں مٹی بچھانے کا کام چل رہا تھا۔ سڑک پر مٹی کا کام ہونے کے سبب ٹرک کا پہیہ مٹی میں دھنس گیا اور وہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ حادثے میں 6 بچیوں کی دب کر موت ہو گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار میں گوپال گنج ضلع کے مادھو پور تھانہ حلقہ میں پیر کے روز ٹائلس سے لدا ایک ٹرک پلٹ گیا اور وہاں بکری چَرا رہی چھ بچیاں اس کے نیچے دب گئیں، جس سے ان کی موت ہو گئی۔ مادھو پور تھانہ کے انچارج رام بابو رام کے مطابق ’’گوپال گنج سے ٹائلس لے کر ایک ٹرک سریا نریندر گاؤں سے گزر رہا تھا۔ سڑک پر حال ہی میں مرمت کا کام ہوا تھا۔ اسی عمل میں ڈرائیور کا ٹرک پر سے کنٹرول ہٹ گیا اور ٹرک سڑک کے کنارے پلٹ گیا۔‘‘

Published: undefined

تھانہ انچارج نے بتایا کہ ’’دیہی لوگوں کے مطابق اس دوران وہاں کئی بچیاں بکری چَرا رہی تھیں اور سڑک کنارے بیٹھی ہوئی تھیں۔ اچانک ٹرک پلٹنے سے سبھی بچیاں اس کے زد میں آ گئیں۔ اس حادثے میں چھ بچیوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ لاشوں کو پولس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ سبھی مہلوکین کی عمر 10 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

ذرائع کے مطابق کچھ بچوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ پولس کے افسر جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں ماتم پسرا ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق ٹرک اوور لوڈیڈ تھا اور جس راستے سے گزر رہا تھا، وہاں مٹی بچھانے کا کام چل رہا تھا۔ سڑک پر مٹی کا کام ہونے کے سبب اوور لوڈیڈ ٹرک کا پہیہ مٹی میں دھنس گیا اور وہ بے قابو ہو گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پیر کو راجستھان کے بیکانیر میں ہوئے ایک زبردست سڑک حادثے میں بھی تقریباً 10 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 2 درجن کے قریب لوگ زخمی ہو گئے۔ بیکانیر کے قومی شاہراہ 11 پر ایک مسافر بس اور ٹرک کی ٹکر کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز