قومی خبریں

دہلی: لاک ڈاؤن کے باوجود 7 مہینوں میں سڑک حادثوں سے ہوئیں557 اموات

ٹریفک پولس سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق اس سال یکم جنوری سے 31 جولائی تک دہلی میں کل 2164 سڑک حادثے ہوئے جن میں 557 لوگ ہلاک ہوئے اور 1908 افراد زخمی ہوئے۔

دہلی ٹرافک پولیس، تصویر گیتی ایمج
دہلی ٹرافک پولیس، تصویر گیتی ایمج 

ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں سڑک حادثوں کے درمیان اموات کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس سال کے شروعاتی 7 مہینوں کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر اوقات لاک ڈاؤن کا نفاذ رہا، پھر بھی سڑک حادثوں کے سبب بڑی تعداد میں اموات دیکھنے کو ملی ہیں۔

Published: undefined

ٹریفک پولس سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق اس سال یکم جنوری سے 31 جولائی تک دہلی میں کل 2164 سڑک حادثے ہوئے جن میں 557 لوگ ہلاک ہوئے اور 1908 افراد زخمی ہوئے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ مہلوکین میں 265 لوگ ایسے ہیں جو 'ہِٹ اینڈ رَن' کا شکار ہوئے۔ یعنی انھیں کس نے ٹکر ماری، یا پھر اس حادثہ کا ذمہ دار کون تھا، یہ پتہ ہی نہیں چل سکا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بار بھی مہلوکین کی فہرست میں گزشتہ سال کی طرح پیدل چلنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس سال ہوئے جان لیوا حادثوں کا اگر گزشتہ سال سے موازنہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یکم جنوری 2019 سے 31 جولائی 2019 تک 862 جان لیوا سڑک حادثے ہوئے، جب کہ 2020 میں یہ تعداد 543 رہی۔ گویا کہ گزشتہ سال کے مقابلے 319 سڑک حادثے کم ہوئے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کے نفاذ کو مدنظر رکھا جائے تو 543 حادثات اور ان میں ہوئی 557 اموات تشویشناک ہیں۔

Published: undefined

اس سال 31 جولائی تک ہوئے جان لیوا سڑک حادثوں میں سب سے زیادہ 243 پیدل چلنے والے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد موٹر سائیکل سواروں کا نمبر آتا ہے جن کی تعداد 199 رہی۔ تیسرے نمبر پر ایسے لوگ ہیں جو اپنی ہی غلطی سے سڑک حادثوں کا شکار ہوئے اور موت کی گود میں چلے گئے۔ ایسے لوگوں کی تعداد 48 بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined