تصویر آئی اے این ایس
بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں انکم ٹیکس (آئی ٹی) ڈیپارٹمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران جنگل میں کھڑی ایک کار سے 52 کلوگرام سونا اور 15 کروڑ روپے نقدی برآمد کیے ہیں۔ یہ انکشاف آئی ٹی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا، جس میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شامل تھے۔
Published: undefined
آج تک نے ذرائع کے حوالہ سے رپورٹ کیا کہ یہ کارروائی بھوپال کے قریب مینڈوری کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔ دوران تفتیش کار سے بڑی مقدار میں سونا اور نقدی ملی، جس نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو حیرت میں ڈال دیا۔ تمام نقدی اور سونے کو ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ بھوپال اور اندور کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ کے تحت مارا گیا۔ اس سے قبل محکمہ نے مذکورہ کمپنی کے 51 مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے تھے۔
محکمہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنگل سے برآمد شدہ نقدی اور سونا ایک بڑی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ افسران یہ جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں دولت کہاں سے آئی اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ یہ انکشاف ریاست میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بنا ہے، جبکہ افسران اس معاملے کی مزید باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined