آئی اے این ایس
گجرات کے احمد آباد میں چندولا تالاب کے کنارے بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ ایک ساتھ 50 بلڈوزروں نے ایک ہی دن میں تقریباً 8500 مکانوں/ڈھانچوں کو توڑ کر اینٹ کے ٹکڑوں میں تبدیل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اب کچھ مذہبی ڈھانچے بچے ہیں۔ اس تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں احترام کے ساتھ ہٹایا جائے گا۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے ناجائز تجاوزات کو ہٹا کر 2.5 لاکھ مربع میٹر زمین خالی کرائی۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی دوسرے دن بھی جاری تھی، جہاں اب تک 99 فیصد غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ہے اور اب کچھ غیر قانونی مذہبی مقامات کو بھی گرانے کا عمل جاری تھا۔ متعلقہ حکام نے عوام سے افواہوں پر بھروسہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تمام کارروائیاں عدالت کے حکم اور ضابطوں کے مطابق ہو رہی ہیں، ساتھ ہی متاثرہ افراد کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
احمد آباد کے جوائنٹ کمشنر (کرائم برانچ سیکٹر-2) جئے پال راٹھوڑ نے کہا کہ کل منگل کو چندولا تالاب کے کنارے ناجائز قبضے کو ہٹانے کے دوسرے مرحلے کا کام شروع ہوا تھا۔ جتنا تجاوزات تھا، اس میں سے 99.9 فیصد کو منہدم کیا جا چکا ہے۔ اب کچھ ڈھانچے بچے ہیں جنہیں احترام کے ساتھ ہٹایا جائے گا۔ ہماری اپیل ہے کہ کسی بھی طرح کی افواہ پر توجہ نہ دیں۔ میونسپل کارپوریشن کی پالیسی کے مطابق جنہیں مکان ملنا ہے ان کے فارم لیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
جوائنٹ پولیس کمشنر شرد سنگھل نے منگل کو پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہمارا اہم نشانہ سماج دشمن عناصر اور غیر قانونی بنگلہ دیشی تھے جو یہاں مقیم تھے۔ ہم نے تجاوزات مخالف مہم کے پہلے مرحلے سے قبل یہاں پر غیر قانونی طور سے رہ رہے 202 بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا۔ دوسرے مرحلے میں ہم باقی غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیں گے۔ جب تک سبھی غیر قانونی ڈھانچے ہٹا نہیں دیئے جاتے تب تک تجاوزات مخالف مہم جاری رہے گی۔
Published: undefined
تصویر @ANI
واضح رہے کہ 29 اور 30 اپریل کو احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے پہلے مرحلے کی بلڈوزر کارروائی میں بڑی تعداد میں ڈھانچوں کو نیست و نابود کر دیا تھا۔ 20 مئی سے شروع ہوئے دوسرے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن کی 50 ٹیموں کو 7 زون میں تقسیم کرکے کام پر لگایا گیا۔ 350 اہلکاروں کے ساتھ کل صبح 7 بجے سے ہی انہدامی کارروائی شروع ہوئی جو دیر شام تک جاری رہی۔ 50 سے زیادہ بلڈوزروں کے ذریعہ غیر قانونی ڈھانچوں کو مٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔ قانونی نظام بنائے رکھنے کے لیے موقع پر 3000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined