قومی خبریں

بہار میں مختلف سڑک حادثات میں 5 افراد کی موت، 22 زخمی

مدھوبنی ضلع کے جے نگر تھانہ علاقے کے بی بی کالج گیٹ کے سامنے قومی شاہراہ نمبر 105 پر آج ٹرک اور بولیرو کی ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی اور تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں آج مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد کی موت ہوگئی اور بائیس افراد زخمی ہوگئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بہار میں سارن ضلع کے بھیلدی تھانہ علاقہ میں آج گھنے کہرے کی وجہ سے دو بسوں کے مابین ہوئی ٹکر میں 12 لوگ زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پٹنہ سے گوپال گنج کے محمد پور جا رہی اور گوپال گنج سے پٹنہ آرہی پرائیوٹ بس کے مابین سونہو چوک کے نزدیک ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک بس کا ڈرائیور سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ گھنے کہرے کی وجہ سے ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی بس ڈرائیور کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جسے یہاں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر مسافروں کا علاج پرائمری ہیلتھ مرکز میں کیا گیا۔ پولیس نے دونوں بسوں کو ضبط کر لیا ہے۔

Published: undefined

وہیں کٹیہار ضلع میں منیہاری تھانہ علاقے کے پاگل باڑی کے نزدیک آج ایک بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی جس کے سبب اس میں سوار 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کٹیہار کے آمدہ باد سے بھاگلپور جارہی تیز رفتار بس پاگل باڑی کے نزدیک اوور ٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں سات لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سبھی زخمی مقامی بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا اور زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔

Published: undefined

مدھوبنی ضلع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مدھوبنی ضلع کے جے نگر تھانہ علاقے کے بی بی کالج گیٹ کے سامنے قومی شاہراہ نمبر 105 پر آج ٹرک اور بولیرو کی ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی اور تین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کالج گیٹ کے سامنے ٹرک اور مدھیہ پردیش کے چتر کوٹ سے آرہی بولیرو کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی نیز تین لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو صدر اسپتال میں داخل کرایا ہے، جہاں ان کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ اگرچہ مہلوکین کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ بولیرو پر سوار لوگوں کا تعلق مدھیہ پردیش کے چترک کوٹ سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

وہیں بہار کے سمستی پور ضلع میں روسڑا تھانہ علاقہ کے دمن پور چوک کے نزدیک آج ٹرک اور بائیک کی ٹکر میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے حسن پور تھانہ کے دیودھا گاﺅں باشندہ راجو یادو موٹرسائیکل سے دربھنگہ ضلع کے بہیڑی سے روسڑا جارہا تھا تبھی سمت مخالف سے آرہے ٹرک نے بائک میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں راجو کی ٹرک سے کچل کر موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس نے ٹرک کو ضبط کر کے اس کے مالک کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined