قومی خبریں

تلنگانہ: ’پانی پوری‘ کھا کر 40 بچے پڑے بیمار، اسپتال میں داخل

پانی پوری یعنی گول گپے کھانے والوں نے پیٹ میں درد،الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طورپر رمس اسپتال منتقل کیاگیا۔متاثرین میں زیادہ تر چھوٹے بچے شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدر آباد:تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں 40 بچوں کو پانی پوری کھانا مہنگا پڑ گیا۔ پانی پوری کھا کر کے یہ بچے بیمار پڑ گئے اور پھر انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ کل یعنی پیر کی شام عادل آباد ٹاؤن کے سندریا نگر اور خورشید نگر میں گول گپے یعنی پانی پوری فروخت کرنے والا آیا۔بعض بچے اور بڑے افراد نے اس کے پاس سے گول گپے خریدے اور ان کو کھایا، تاہم کچھ دیر بعد ہی ان میں سے بیشتر کی صحت خراب ہوگئی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق گول گپے کھانے والوں نے پیٹ میں درد،الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طورپر رمس اسپتال منتقل کیاگیا۔متاثرین میں زیادہ تر چھوٹے بچے شامل ہیں۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر اسپتال پہنچے جنہوں نے ان متاثرین کی عیادت کی اور ڈاکٹرس سے ان کے علاج کے سلسلہ میں تفصیلات پوچھیں۔علاوہ ازیں ضلع میڈیکل اینٹھ ہیلتھ افسر نے بچوں کے والدین سے درخواست کی کہ وہ باہر کے کھانے کی اشیا سے بچوں کو بچائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس