قومی خبریں

دہلی واقع روہنی سے 59 دنوں میں لاپتہ ہونے والے 39 بچے بشمول 28 لڑکیاں بحفاظت بازیاب

پولیس نے بتایا کہ ’’روہنی کے امن وہار، پریم نگر، کنجھ والا، بیگم پور، کے این کے مارگ، پرشانت وہار، بدھ وہار، شمالی روہنی اور وجے وہار سے لاپتہ ہونے والے بچوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس/ ویڈیو گریب</p></div>

دہلی پولیس/ ویڈیو گریب

 

لاپتہ اور اغوا ہوئے بچوں کے معاملے میں دہلی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ گزشتہ 59 دنوں میں دہلی کے روہنی میں غائب ہوئے 29 بچوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ ان بچوں میں 28 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس نے ان بچوں کا سراغ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔

Published: undefined

ڈپٹی کمشنر آف پولیس امت گوئل نے اس حوالے سے بتایا کہ ’’روہنی کے امن وہار، پریم نگر، کنجھ والا، بیگم پور، کے این کے مارگ، پرشانت وہار، بدھ وہار، شمالی روہنی اور وجے وہار علاقوں سے لاپتہ ہونے والے بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان بچوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی مقامی تھانوں کی پولیس متحرک ہو گئی تھی۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ’’سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی گئی۔ اغوا شدہ بچوں اور مشتبہ افراد کی تصاویر آٹو، ای-رکشہ، بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو دکھائی گئی، تاکہ ان کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس مہم میں مقامی مخبروں کو بھی شامل کیا گیا۔ نزدیکی تھانوں اور اسپتالوں کو بھی مطلع کر دیا گیا تھا۔‘‘

Published: undefined

امن وہار میں 14 سے 17 سال کی عمر کی 3 لڑکیوں سمیت 5 بچوں کو، پریم نگر میں 12 سے 16 سال کی عمر کی 4 لڑکیوں سمیت 6 بچوں کو، کنجھ والا میں 11 سے 17 سال کی عمر کی 6 لڑکیوں سمیت 7 بچوں کو اور بیگم پور میں 11 سے 17 سال عمر کی 2 لڑکیوں سمیت 4 بچوں کو بچایا گیا۔ اس حوالے سے اے سی پی نے آگے بتایا کہ کے این کے مارگ میں 15 سے 16 سال کی عمر کی لڑکی سمیت 2 بچوں کو، پرشانت وہار میں 14 سے 15 سال کی عمر کی 2 لڑکیوں، بدھ وہار میں 12 سے 17 سال کی عمر کی 5 لڑکیوں سمیت 7 بچوں کو، شمالی روہنی میں 15 سال کی لڑکی اور وجے وہار میں 13 سے 16 سال کی عمر کی 4 لڑکیوں سمیت 5 بچوں کو بازیافت کیا گیا۔ یہ تمام بچے رواں سال 1 جنوری سے 28 فروری کے درمیان لاپتہ یا اغوا ہوئے تھے۔ یہ سب اب اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں دہلی پولیس نے ایک سال کے لاپتہ بچے کو بحفاظت بازیافت کیا تھا۔ پولیس نے بچوں کی اسمگلنگ میں شامل ایک ریکیٹ کا بھی پردہ فاش کیا تھا۔ اس معاملے میں ایک شخص، اس کی بیوی اور 3 دیگر خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بچے کا 3.30 لاکھ میں سودا ہوا تھا۔ اس وقت کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جمی چرام نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے بچے کو متھرا کے ایک جوڑے کے قبضے سے برآمد کیا تھا۔ ساتھ ہی پولیس نے اس جوڑے کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ واضح ہو کہ 8 جولائی کو سلطان پوری تھانے میں کنجھ والا روڈ سے لاپتہ بچے کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے بچے کو برآمد کر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined