قومی خبریں

چنڈی گڑھ پی جی آئی اسپتال کے 352 طبی اہلکار کورونا پازیٹو، 95 فیصد لے چکے تھے دونوں خوراک

352 کورونا پازیٹو طبی اہلکاروں میں سے 95 فیصد سے زائد طبی اہلکاروں نے کووڈ کے دونوں ٹیکے لگوا لیے تھے، ان میں سے تقریباً سبھی میں انفیکشن ہلکی سطح کے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی 

چنڈی گڑھ واقع پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) میں 20 دسمبر سے اب تک مجموعی طور پر 152 ڈاکٹروں سمیت 352 طبی اہلکار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، حالانکہ ان میں سے بیشتر کو پوری طرح سے ٹیکہ لگ چکا تھا۔ جمعہ کو ایک آفیشیل بیان میں اس کی جانکاری دی گئی۔ ان ڈاکٹروں میں جونیئر اور سینئر ریزیڈنٹ دونوں شامل ہیں۔

Published: undefined

پازیٹو آنے والے 95 فیصد سے زیادہ طبی اہلکاروں کو کووڈ کے ٹیکے کی دونوں خوراک ملی تھیں۔ ان میں سے تقریباً سبھی میں انفیکشن ہلکی سطح کے ہیں۔ پی جی آئی ایم ای آر نے کہا کہ طبی اہلکار، جو اسپتال احاطہ میں ہاسٹل میں رہ رہے ہیں اور ان کے گھر میں کوارنٹائن کی سہولت نہیں ہے، انھیں نہرو اسپتال ایکسٹینشن وارڈ میں الگ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

فی الحال یہ طے کرنا مشکل ہے کہ یہ معاملے اومیکرون کے ہیں یا نہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined