تصویر @IndiaCoastGuard
غیر قانونی ڈرگس اسمگلنگ کے خلاف گجرات اے ٹی ایس اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔ دونوں نے مشترکہ آپریشن میں 300 کلو گرام ڈرگس برآمد کیے ہیں، جس کی قیمت 1800 کروڑ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔ اسمگلر یہ ڈرگس بحیرہ عرب کے راستے ہندوستان لا رہے تھے۔ حالانکہ گجرات اے ٹی ایس اور کوسٹ گارڈ سے سامنا ہوتے ہی اسمگلروں نے ڈرگس کو سمندر میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
Published: undefined
یہ واقعہ 13-12 اپریل کی رات کا ہے۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے خود اس کی تصویر ساجھا کرتے ہوئے اس آپریشن کی اطلاع دی ہے۔ اس تصویر میں برآمد کیے گئے ڈرگس کی کھیپ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرگس میتھام فیٹامن ہو سکتی ہے۔ گجرات اے ٹی ایس اس کی جانچ کر رہی ہے۔ دراصل گجرات اے ٹی ایس کو بین الاقوامی سمندری سرحدی خط (آئی ایم بی ایل) کے پاس ڈرگس اسمگلر کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اے ٹی ایس نے فوراً اس کی اطلاع ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو دی۔ دونوں نے مشترکہ آپریشن کے تحت آئی ایم بی ایل کے پاس گشت لگانی شروع کی۔ اس دوران انہیں ایک مشتبہ کشتی ملی۔
Published: undefined
کوسٹ گارڈ کا جہاز دیکھ کر اسمگلر ڈرگس کی پوری کھیپ سمندر میں پھینک کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ کوسٹ گارڈ نے سمندر میں ایک چھوٹی کشتی اتار کر پھینکے گئے ڈرگس کو اوپر نکال لیا۔ ساتھ ہی خاص جہاز سے انہوں نے ڈرگس اسمگلروں کا پیچھا شروع کر دیا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں اسمگلر آئی ایم بی ایل پار کر گئے، جہاں سے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں کوسٹ گارڈ کو واپس ہونا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined