قومی خبریں

طلبا کے سرپرستوں کی شکایت کے بعد 'فٹ جی' کے 300 بینک کھاتے منجمد، کوچنگ سینٹر مالک طلب

فیس لینے کے بعد کورس پورا کرائے بغیر کوچنگ سینٹر بند کرنے کے معاملے میں نوئیڈا پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ نوئیڈا کے علاوہ غازی آباد اور پٹنہ میں بھی'فٹ جی' سے کوچنگ سینٹر بند ہو چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل، تصویر سوشل میڈیا

 

نوئیڈا پولیس نے ایف آئی آئی ٹی جے ای ای (FIITJEE) کے الگ الگ بینکوں میں کھلے 300 کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی فیس لینے کے بعد کورس پورا کرائے بغیر کوچنگ سینٹر بند کرنے کے معاملے میں کی گئی ہے۔ صرف آئی سی آئی سی آئی بینک میں ملے 205 بینک کھاتوں میں ہی 60 لاکھ روپے منجمد کرائے گئے ہیں۔ وہیں نوٹس ملنے کے بعد 31 ٹیچروں نے پولیس کو جواب بھیجے ہیں، لیکن ادارے کے مالک نے کسی بھی طرح کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

اس معاملے میں طلبا اور ان کے سرپرست ڈی سی پی نوئیڈا سے بھی ملے تھے۔ اس کے بعد گزشتہ دنوں سیکٹر-58 تھانے میں گور سیٹی رہائشی ستسنگ کمار کی شکایت پر 'فٹ جی' کے ایم ڈی دنیش کمار گوئل، سیکٹر-62 سینٹر کے ہیڈ رمیش پارتھ ہلدر، مونیکا، راجیو ہلدر، سادھو رام بنسل، رستم دِنشا باٹلی والا، ششی کانت دوبے، موہت سردانا، آنند رمن پی کے علاوہ دیگر لوگوں کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی۔

Published: undefined

ستسنگ کمار نے شکایت میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کا داخلہ جے ای ای کی تیاری کے لیے کوچنگ سینٹر میں کرایا تھا لیکن بغیر اطلاع دیے سینٹر بند کر دیا گیا۔ انسٹی چیوٹ نے فیس کی رقم بھی واپس نہیں کی، اس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریکی میں چلا گیا ہے۔

ڈی سی پی رام بدن سنگھ نے بتایا کہ اس ادارے کے 300 سے زائد بینک کھاتے منجمد کرائے گئے ہیں۔ دیگر کھاتوں کے بارے میں بھی معلومات یکجا کی جا رہی ہے۔ 205 بینک کھاتوں میں 60 لاکھ روپے منجمد کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 'فٹزی' کے مالک دنیش گوئل کو پوچھ تاچھ کے لیے نوٹس بھیج کر تھانے پر طلب کیا گیا ہے، لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ادارہ چھوڑ چکے 31 ٹیچروں کو بھی نوٹس بھیجے گئے تھے، جنہوں نے تحریری طور پر پولیس کو جواب سونپ دیے ہیں۔ زیادہ تر ٹیچروں نے ادارہ پر لمبے وقت سے تنخواہ نہیں دینے کا الزام لگایا ہے۔ یہ ٹیچر اب دیگر اداروں میں پڑھاتے ہیں۔ پولیس نے ان کے بیان بھی درج کیے ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 350 سے زیادہ سرپرستوں کے بیان درج ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق اس سینٹر پر 1500 سے زائد طلبا کوچنگ لے رہے تھے۔ زیادہ تر طلبا کے سرپرستوں کی طرف سے فیس کی 95 فیصد رقم جمع کرائی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ کئی نے پوری رقم جمع کرا دی ہے۔ اس کے باوجود ادارے کے ذریعہ کورس ابھی صرف 40 فیصد تک ہی پورے ہوئے ہیں۔ سرپرستوں کا الزام ہے کہ 'فٹ جی' نے پورے منصوبہ کے ساتھ یہ کام کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوئیڈا کے علاوہ غازی آباد اور پٹنہ میں بھی کوچنگ سینٹر کو بند کر دیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد منیجر سمیت دیگر کا موبائل بند ہو گیا تھا۔ فی الحال اس پورے معاملے کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined