قومی خبریں

ادھو کے بالا صاحب والے تیور، بالا صاحب نے بھی کہا تھا ’میرا پورا خاندان شیوسینا چھوڑ رہا ہے‘

30 سال پہلے 1992 میں شیو سینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ان کا پورا خاندان شیو سینا چھوڑ رہا ہے۔ اس ایک اعلان نے پوری پارٹی کو ان کے حق میں متحد کر دیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کی سیاست میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کی پارٹی شیو سینا کے لیے بالادستی کی جنگ جاری ہے۔ ایکناتھ شندے کے باغی رویہ کے بعد سے پوری مہا وکاس اگھاڑی حکومت پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ لیکن ان تمام بحرانوں کے درمیان وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب کے ذریعے واضح کیا کہ اگر کوئی ارکان اسمبلی سامنے سے آتا ہے اور کہتا ہے، تو وہ فوراً استعفیٰ دے دیں گے۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

اب ادھو ٹھاکرے کا یہ انداز، ان کا یہ رویہ آج سے 30 سال پہلے بالا صاحب ٹھاکرے نے بھی دکھایا تھا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ادھو نے اپنے ہی والد کے انداز میں بڑا سیاسی پیغام دیا ہے۔30 سال پہلے 1992 میں شیو سینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ان کا پورا خاندان شیو سینا چھوڑ رہا ہے۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

بالا صاحب اس پارٹی کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنے پر راضی ہو گئے تھے جس تنظیم کو انہوں نے زمین پر بنایا تھا۔ یہ ساری کہانی 1992 میں شائع ہونے والے سامنا کے ایک مضمون میں نظر آتی ہے۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

درحقیقت اس وقت شیو سینا کے ایک پرانے ساتھی مادھو دیش پانڈے نے بالا صاحب ٹھاکرے اور ان کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے تھے۔ ان کے بھتیجے راج ٹھاکرے اور بیٹے ادھو ٹھاکرے کو شدید نشانہ بنایا تھا۔ الزام لگایا گیا کہ دونوں پارٹی کے معاملات میں بہت زیادہ مداخلت کر رہے ہیں۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

اب بالاصاحب اس بات کو بالکل بھی قبول نہیں کر سکتے تھے۔ انہیں یہ قبول نہیں تھا کہ کوئی ان کے خاندان پر ایسے الزامات لگائے۔ ایسے میں انہوں نے سامنا میں ایک مضمون لکھا۔ اس میں انہوں نے ایسا اعلان کر دیا جس سے پوری شیوسینا حیران رہ گئی، شیو سینکوں نے احتجاج شروع کر دیا، یہاں تک کہ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

اس وقت بالا صاحب ٹھاکرے نے لکھا تھا کہ اگر ایک بھی شیوسینک میرے یا میرے خاندان کے خلاف کھڑا ہو اور کہے کہ ہم نے آپ کی وجہ سے پارٹی چھوڑی ہے، تو میں اس لمحے سے شیوسینا صدر کا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرا پورا خاندان شیوسینا چھوڑ رہا ہے۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

تب بالا صاحب ٹھاکرے کے اس ایک اعلان نے پوری پارٹی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ جو بھی احتجاج تھا، جو بھی شکایات تھیں، سب کو ایک طرف رکھ دیا گیا اور ایک نئی مہم شروع کی گئی - بالاصاحب کو منانے کے لیے۔ انہیں بتانا کہ شیوسینا آپ کے بغیر نہیں چل سکتی۔ حالات ایسے بن گئے کہ کچھ شیوسینکوں نے خود کو آگ لگانے کی بات بھی کی۔ شیوسینا بھون کے باہر بھی لاکھوں شیوسینکوں نے بالا صاحب کی حمایت میں نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

اس ایک واقعے کے بعد جب تک بالاصاحب رہے، پارٹی میں کسی نے ان کے خلاف آواز نہیں اٹھائی، کسی نے ان کے خلاف باغیانہ رویہ نہیں دکھایا۔ اب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بھی ایسا ہی انداز اپنا رہے ہیں۔ وہ مستعفی ہونے کی پیشکش ضرور کر رہے ہیں لیکن اس کے ذریعہ وہ اپنی پوری شیو سینا کو اپنے حق میں متحد کرنے کی کوشش کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ وہ بھی بالاصاحب کی طرح کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں، یہ آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jun 2022, 7:11 AM IST