ویڈیو گریب
مہاراشٹر کے ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی دیر رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ تیوہاری موسم کے دوران چھٹھ پوجا کے لیے گھر لوٹ رہے تین مسافر ٹرین سے گر گئے۔ حادثے میں دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق یہ ٹرین ہفتہ کی رات لوک مانیہ تلک ٹرمینس سے رکسول (بہار) کے لیے ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن پر رکے ہی آگے بڑھ گئی۔ اسٹیشن منیجر آکاش نے ناسک روڈ ریلوے ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ٹرین چھوٹنے کے کچھ دیر بعد جیل روڈ ہنومان مندر کے قریب ڈھکلے نگر علاقے میں 3 نوجوان ٹرین سے نیچے گر گئے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ناسک روڈ پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر جتیندر سپکالے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر مالی، پولیس کانسٹیبل بھولے اور ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ بھساول کی سمت جانے والے ٹریک پر 190/1 اور 190/3 کلو میٹر کے درمیان 30 سے 35 سال کی عمرکے دو نوجوان مردہ پائے گئے اور ایک سنگین طور سے زخمی حالت میں پایا گیا۔
Published: undefined
تشویشناک حالت میں نوجوان کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ضلع سرکاری اسپتال پہنچایا گیا۔ ابھی تک مسافروں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی ہندوستان جانے والی ٹرینوں میں چھٹھ کی وجہ سے بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے۔ اس لیے ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ ٹرین سے گرنے کے بعد پیش آیا۔ فی الحال جی آر پی اور ناسک روڈ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined