
کامیڈین کنال کامرا پر دباؤ بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں تین معاملے درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے دو بار کنال کامرا کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے لیکن وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ممبئی پولیس کے مطابق کامرا کے خلاف درج کی گئی شکایت میں ایک شکایت جلگاؤں شہر کے میئر کی ہے۔ خار پولیس نے ناسک کے ایک ہوٹل کاروباری اور ایک تاجر کی شکایت پر بھی معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی آگے کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جمعہ کو کنال کامرا نے مدراس ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لیے دی گئی عرضی میں کامرا نے دلیل دی کہ وہ تمل ناڈو کے کُلو پورم ضلع سے ہیں۔ انہیں ممبئی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کا اندیشہ ہے اس کے بعد رہنما کے بارے میں مبینہ تبصرے کو لے کر ان کے خلاف درج کئی ایف آئی آر کے ساتھ 7 اپریل تک عبوری پیشگی ضمانت کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلیٰ پر تبصرہ کے معاملےمیں پولیس کنال کامرا کو تین سمن جاری کر چکی ہے۔ تیسرے سمن میں پولیس نے کامیڈین کو 31 مارچ تک کھار پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ کامرا کے خلاف شیو سینا ایم ایل اے گروجی پٹیل نے خار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا ہے۔ گزشتہ دو سمن میں کامرا پولیس کے سامنے اپنا موقف رکھنے نہیں پہنچے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined