قومی خبریں

فیس بک پر فرضی اشتہار کے ذریعے ٹھگی، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق، تینوں ملزمان، جن کی شناخت اکشے (27)، شیوم (22) اور آنند شرما کے طور پر ہوئی ہے، نے چوری شدہ رقم کو گھومنے پھرنے میں خرچ کر دی۔

فیس بک / آئی اے این ایس
فیس بک / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: فیس بک پر گاڑی فروخت کرنے کا اشتہار دے کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک افسر نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ پولیس کے مطابق، تینوں ملزمان، جن کی شناخت اکشے (27)، شیوم (22) اور آنند شرما کے طور پر ہوئی ہے، نے چوری شدہ رقم کو گھومنے پھرنے میں خرچ کر دی۔

Published: undefined

تفصیلات پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساؤتھ ایسٹ) ایشا پانڈے نے بتایا کہ 9 جون کو لاجپت نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ اس کے ساتھ تین افراد نے اپنی گاڑی بیچنے کے بہانے اس کو 462000 روپے کا چونا لگا دیا۔

Published: undefined

شکایت کنندہ نے فیس بک پر فارچیونر کار کی فروخت کے حوالے سے اشتہار دیکھا اور اسے خریدنے کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد اس نے مبینہ افراد سے رابطہ کیا۔ بیچنے والے نے اسے لاجپت نگر میں ملنے کو کہا۔

Published: undefined

ڈی سی پی نے کہا، "جب شکایت کنندہ ان کے پاس گیا تو اس نے وہ کار بھی دیکھی جو اسے خریدنی تھی۔ کار کو 630000 روپے میں خریدنے کا سودا طے پایا گیا، جس میں سے اس نے انہیں 462000 روپے ادا کیے اور کہا کہ بقیہ رقم وہ بعد میں آر ٹی جی ایس کے ذریعے ٹرانسفر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان شکایت کنندہ کی طرف سے دی گئی نقدی لے کر اسی کار میں فرار ہو گئے۔

Published: undefined

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 406 (مجرمانہ طور پر اعتماد کی خلاف ورزی)، 420 (دھوکہ دہی) اور 120B (مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے بیلنس کی رقم کی منتقلی کے لیے ملزمین کی طرف سے شکایت کنندہ کو دیئے گئے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا تجزیہ کیا۔

Published: undefined

ڈی سی پی پانڈے نے کہا، "تجزیہ کے بعد پتہ چلا کہ رقم اکشے نامی شخص کے اکاؤنٹ نمبر پر منتقل کی گئی تھی۔ اس کا موبائل نمبر ہریانہ کے مہندر گڑھ میں کام کر رہا تھا۔" اس کے بعد چھاپہ مارا گیا اور ملزم اکشے کو ہریانہ سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھیوں شیوم اور آنند کو دہلی کے ساکیت سے گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined