قومی خبریں

دہلی کے 29.1 فیصد لوگوں میں کورونا وائرس کے تئیں کووڈ ’انیٹی باڈی موجود‘، سروے میں انکشاف

وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دوسرے سیرو سروے میں 28.3 فیصد مردوں اور 32.2 فیصد خواتین میں اینٹی باڈی پائی گئی ہے۔ وہیں 60 فیصد لوگوں میں اینٹی باڈی بن گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کا دائرہ لگاتار وسیع ہوتا جا رہا ہے، تاہم راجدھانی دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے انفیکشن کی شدت میں کمی نظر آ رہی ہے۔ دریں اثنا نئے ’سیرو سروے‘ میں انکشاف ہوا ہے کہ دہلی 29.1 فیصد لوگوں میں کووڈ-19 اینٹی باڈی پائی گئی ہے۔

Published: undefined

دوسرے سیرو سروے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ملک کی راجدھانی میں ایک سے 7 اگست تک سیرو سروے سیمپل لئے گئے تھے۔ اس کے مطابق 29.1 فیصد لوگوں میں اس بار کووڈ 19 اینٹی باڈی پائی گئی ہے۔ دہلی کی آبادی تقریباً دو کروڑ ہے۔ جس میں سے 15 ہزار نمونے لئے گئے تھے۔

Published: undefined

وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دوسرے سیرو سروے میں 28.3 فیصد مردوں اور 32.2 فیصد خواتین میں انٹی باڈی پائی گئی ہے۔ وہیں 60 فیصد لوگوں میں انٹی باڈی بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے واقعات 28 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں، تو دہلی میں 1.56 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے۔ ان میں سے 1.40 لاکھ سے زیادہ افراد کا علاج ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں اب 11137 فعال کورونا کیسز ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined