قومی خبریں

بہار میں آسمانی آفت سے 24 گھنٹے کے دوران 25 لوگوں کی موت، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ غم

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم اور آسمانی بجلی کو لے کر ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے وقت وقت پر جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار / آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار / آئی اے این ایس

 

بہار میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی بارش نے جہاں کسانوں کے چہرے پر خوشیاں لا دی ہیں، وہیں ’آسمانی آفت‘ یعنی بجلی گرنے کی وجہ سے کئی گھر سہارے سے محروم ہو گئے ہیں۔ بہار کے الگ الگ اضلاع میں منگل کے روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس میں روہتاس میں 6، بھاگلپور میں 4، جہان آباد، بکسر اور جموئی میں 3-3، بانکا میں 2، جبکہ گیا، اورنگ آباد، شیوہر، کھگڑیا، کٹیہار اور بھبھوا میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ان میں چار خواتین اور دو بچیاں شامل ہیں۔ مہلوکین میں بیشتر کھیت میں کام کرنے والے کسان اور مزدور ہیں۔

Published: undefined

آسمان سے برسی آفت کا سب سے زیادہ اثر بہار کے روہتاس ضلع میں ہوا ہے جہاں منگل کے روز موسلادھار بارش اور بجلی گرنے سے ضلع کے الگ الگ علاقوں میں دو خواتین سمیت 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ منگل کی دوپہر کرگہر میں وِملا دیوی نامی ایک خاتون کی موت آسمانی بجلی گرنے سے ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی روہتاس تھانہ حلقہ کے نگر ٹولی میں راج کماری دیوی کی موت بھی بجلی گرنے سے ہی ہوئی۔ علاوہ ازیں داوَتھ میں رنجن یادو نامی کسان کی موت بھی آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ہو گئی۔ سوریہ پورہ کے پڈریا میں 18 سالہ پپو کمار کی موت کا سبب بھی آسمانی بجلی ہی رہا۔

Published: undefined

جہان آباد میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے تین لوگوں کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہاں پرس بگہا تھانہ حلقہ کے تتائی بگہا گاؤں میں ایک نوجوان گوپال کمار، کاکو تھانہ حلقہ کے جنوبی گاؤں میں مویشی چرانے گئے انوج پاسوان کی موت آسمانی بجلی سے ہوئی ہے، جبکہ ہلاس گنج تھانہ حلقہ کے رستم چک گاؤں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے رام چندر بند نامی شخص کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آسمانی بجلی کی زد میں آ کر لوگوں کی ہوئی اموات پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ آفت کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ کنبہ کو 4-4 لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم اور آسمانی بجلی کو لے کر ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے وقت وقت پر جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined