ماں سیتا مندر کا خاکہ، تصویر ’ایکس‘ @NitishKumar
بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر برسراقتدار طبقہ لگاتار نئے نئے منصوبے کا اعلان کر رہا ہے۔ آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں بھی کچھ بڑے فیصلے لیے گئے، جن میں سے ایک ایودھیا واقع رام مندر کی طرز پر سیتامڑھی میں ماں سیتا کا عظیم الشان مندر تعمیر کیے جانے کا فیصلہ ہے۔
Published: undefined
آج نتیش کابینہ کی میٹنگ میں مجموعی طور پر 24 ایجنڈوں پر مہر لگائی گئی۔ سیتامڑھی ضلع کے پنورا دھام کو ایودھیا کی طرح ہی پوری طرح سے ترقی یافتہ کرنے کے لیے ایک بڑا اور انتہائی اہم منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کام پر تقریباً 883 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خود اس بات کی جانکاری دی ہے۔
Published: undefined
نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مجھے بتاتے ہوئے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ جگت جننی ماں جانکی کی پیدائش والی جگہ پنورا دھام، سیتامڑھی کو مجموعی طور سے ترقی یافتہ بنانے کے مقصد سے عظیم الشان مندر سمیت دیگر ڈھانچوں کی تعمیر کے منصوبہ کو آج کابینہ سے منظوری دے دی گئی ہے۔‘‘ اس پوسٹ میں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ’’آج کابینہ میں پنورا دھام کی مجموعی ترقی کے لیے تیار کردہ وسیع منصوبہ کے لیے 882 کروڑ 87 لاکھ روپے کی منظوری فراہم کی گئی ہے۔ اس منصوبہ کا جلد ہی آغاز کر دیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ماں سیتا کے عظیم الشان مندر سے متعلق کچھ دیگر اہم جانکاریاں بھی اپنی پوسٹ میں دی ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں نے اگست ماہ تک اس کا سنگ بنیاد رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ہم لوگ پنورا دھام، سیتامڑھی میں عظیم الشان مندر کی تعمیر جلد پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس کا شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر، ایودھیا کی طرز پر مجموعی ترقی کا راستہ ہموار کیا جائے گا۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’پنورا دھام میں ماں جانکی کے عظیم الشان مندر کی تعمیر سبھی ہندوستانی باشندوں کے لیے اور خاص طور سے ہم سبھی بہاری باشندوں کے لیے خوش قسمتی و فخر کی بات ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined