قومی خبریں

اداکار اَلو ارجن سمیت 23 افراد قصوروار قرار، ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ معاملہ میں حیدرآباد پولیس کی کارروائی

پولیس کمشنر نے کہا کہ ’’سندھیا تھیٹر میں پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ معاملہ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میں جانچ پوری کر لی گئی ہے۔ کیس کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی گئی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>الو ارجن (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

الو ارجن (فائل)/ آئی اے این ایس

 
IANS

تلنگانہ کی حیدرآباد پولیس نے ’سندھیا 70ایم ایم تھیٹر‘ میں ہونے والی بھگدڑ کی تحقیقات مکمل کر لی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے 24 دسمبر کو عدالت میں فلم اداکار اَلو ارجن، تھیٹر مالکان اور 8 باؤنسر سمیت 23 لوگوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں ان تمام کو قصوروار قرار دیا ہے۔ اب اس معاملہ میں عدالت سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنائے گی۔

Published: undefined

حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے ہفتہ (27 دسمبر) کو کہا کہ ’’سندھیا 70ایم ایم تھیٹر میں پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ معاملہ میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میں جانچ پوری کر لی گئی ہے۔ کیس کی چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اس معاملے میں 23 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ان میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 9 ملزمان کو پیشگی ضمانت مل گئی تھی، انہیں ضابطے کے مطابق نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پولیس کمشنر وی سی سجنار نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ’سندھیا 70ایم ایم تھیٹر‘ میں منصوبہ بندی، ہجوم کے انتظام، سیکورٹی کی تعیناتی اور انٹر-ایجنسی جیسی کئی خامیاں پائی گئی ہیں۔ ان تمام کو چارج شیٹ میں نوٹ کیا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تھیٹر انتظامیہ، ایونٹ کے منتظمین، پرائیویٹ سیکورٹی اسٹاف اور پروگرام کے دوران گراؤنڈ انتظامات کے لیے ذمہ دار دیگر لوگ شامل تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 24 دسمبر کو 100 صفحات کی چارج شیٹ نامپلی کورٹ میں داخل کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملہ میں ضمانت پر چل رہے لوگوں کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ فلم اداکار اَلو ارجن، ان کے مینیجر، پرسنل سکیورٹی گارڈ اور فین ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ تھیٹر پارٹنرز، اسٹاف، ایونٹ آرگنائزر اور باؤنسروں کو بھی چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے چارج شیٹ میں تمام ملزمان کے بارے میں الگ الگ تفصیلات دی ہیں۔ ساتھ ہی واقعہ کے وقت وہ لوگ کیا کر رہے تھے اور واقعہ کے بعد کہاں گئے، ان تمام باتوں کو تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اَلو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ ریلیز ہوئی تھی۔ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے چکڑ پالی میں واقع ’سندھیا تھیٹر‘ میں فلم کی اسکریننگ رکھی گئی تھی۔ یہاں اداکار اَلّو ارجن کو بھی آنا تھا۔ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک پانے کی خاطر شائقین کا ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا۔ بھیڑ اس قدر بے قابو ہو گئی کہ وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثے میں ایک 35 سالہ خاتون کی جان چلی گئی اور ان کا 8 سالہ بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اللو ارجن کو ایک دن کے لیے جیل بھی جانا پڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined