قومی خبریں

سال 2024 کا الیکشن ملک کے لئے انقلابی ہوگا: اکھلیش

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ سال 2024 کا لوک سبھا الیکشن ملک کے لئے انقلابی ہوگا

<div class="paragraphs"><p>سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ سال 2024 کا لوک سبھا الیکشن ملک کے لئے انقلابی ہوگا۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو ملک بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے اصولوں اور ان کے بتائے گئے راستوں پر چلے گا لیکن اگر پیچھے رہ گئے تو بی جے پی آئین تبدیل کر نہ جانے کس راستےپر لےجائے گی۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے لکھنؤ، گومتی نگر کے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں سابق ایم ایل اے نیرج موریہ کے ذریعہ لکھی گئی کتاب ’دلت اور پچھڑوں کے ووٹوں سے ستہ‘ کے رسم اجرائی کے موقع پر اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزار سال پہلے جو ذات نظام آیا اسی سے سماج میں دوریاں پیدا ہوئیں۔ وقت وقت پر بزرگوں نے سماجی اصلاحات کے لئے کام کیا۔مہاتما جیوتی با پھولے، شاہو جی مہاراج، پیریار، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، کانشی رام، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، نیتا جی نے سماج کو بیدار کرنے اور بیداری بڑھانے کا کام کیا۔ ہمیں توقع ہے کہ جس وقت سماج پڑھ لکھ جائے گا۔ ذاتیاں ٹوٹیں گی ۔ جس وقت سماج خوشحال ہوجائے گا ہر ذات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کتابیں لکھنے کے لئے موریہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سماج میں تبدیلی آرہی ہے لیکن جتنا ہونا چاہئے اتنا نہیں ہوا۔ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے سماج کو بیدار کرنے کا کام کیا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے ذات توڑو مہم چلایا۔ ڈاکٹر بھی راؤ امبیڈکر اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے وصولوں پر چل کر ہی سماج کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے تعلیم سے علم میں اضافہ ہوگا۔ وہیں جدوجہد سے خوشحالی ائے گی۔ اس سے تفریق کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ پچھڑے اور دلتوں نے طاقت دے کر مرکزی میں این ڈی اے کی حکومت بنائی تھی۔ بی جے پی حکومتوں نے انہیں طبقات کا استحصال کیا۔ پسماندہ اور دلت چھوڑ دیں گے تو این ڈی اے کہیں نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھڑوں۔ دلتوں کو آگے بڑھانے کے لئے سرکاری اداروں کومضبوط اور اہل بنانا پڑے گا۔ پرائمری اسکولوں میں پچھڑے اور دلت سماج کے بچے پڑھتے ہیں۔

Published: undefined

اسکولوں کی حالت بے حد خراب ہے۔ ریاست میں تین ہزار پرائمری اسکول بند ہوگئے ہیں۔ اسی طرح سے سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لئے سب سے زیادہ غریب لوگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سرکاری اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ ہم سرکاری میں آئیں گے تو سرکاری اداروں کو اچھا اور مضبوط بنائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع