قومی خبریں

بی ایڈ کی فرضی ڈگری دکھا کر ملازمت پانے والے 190 ٹیچر برخاست

برخاست ٹیچروں میں سے 116 کا تعلق ایٹہ سے ہے جبکہ 74 مین پوری میں نوکری کررہے تھے۔ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ میں پایا ہے کہ ان کی ڈگریاں یا تو فرضی ہیں یا پھر ان کی مارکشیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش کے دو اضلاع ایٹہ ومین پوری میں فرضی دستاویزات کی بنیاد پر نوکری کرنے والے 190 ٹیچروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے کی گئی جانچ میں ان ٹیچروں کے بی ایڈ کی ڈگریاں فرضی پائی گئی ہیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق برخاست ٹیچروں میں سے 116 کا تعلق ایٹہ سے ہے جبکہ 74 ضلع مین پوری میں نوکری کررہے تھے۔ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ میں پایا ہے کہ ان کی ڈگریاں یا تو فرضی ہیں یا پھر ان کی مارکشیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔یہ تمام تقریبا ًدس سالوں سے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر نوکری کررہے تھے۔

Published: undefined

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی آگرہ کی سال 2004۔05 کی بی ایڈ کی ڈگریوں میں ایس آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر جعل سازی کا خلاصہ کیا تھا۔ اس جانچ کی بنیاد پر سبھی اضلاع کو فرضی ڈگریوں کے ساتھ نوکری کرنے رہے ٹیچروں کی سی ڈی دی گئی تھی۔ محکمہ بیسک ایجوکیشن دو سالوں سے ان فرضی ڈگریوں کی جانچ میں مشغول رہا۔

Published: undefined

مین پوری کے بی ایس اے وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کے ڈریعہ فرضی قرار دیئے گئے ٹیچروں کو ڈسٹرکٹ سلکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد برخاست کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت بی آئی او کو دیئے گئے ہیں۔گزشتہ دس سالوں میں دیئے گئے تنخواہ کی ریکوری کی کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ ضلع ایٹہ کے بی ایس پی سنجے سنگھ نے بتایا کہ برخاست کیے گئے سبھی 116 ٹیچروں پر مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیچروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے تحت دی گئی تنخواہ بھی وصولی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined