قومی خبریں

خصوصی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 160 فیصد کام ہوا: اسپیکر اوم برلا

لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کی شام غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس خصوصی اجلاس (تیرہویں اجلاس) کے دوران لوک سبھا میں 160 فیصد کام ہوا

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کی شام غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس خصوصی اجلاس (تیرہویں اجلاس) کے دوران لوک سبھا میں 160 فیصد کام ہوا۔ اجلاس کے دوران لوک سبھا کی چار نشستیں ہوئیں جو 31 گھنٹے تک جاری رہیں۔

ایوان میں خواتین کے تحفظات سے متعلق آئین (128ویں ترمیم) بل پر 9 گھنٹے 57 منٹ تک بحث ہوئی۔ اس بل پر بحث میں 60 ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا جن میں 32 خواتین ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھیں۔ ایوان نے بدھ کو خواتین کے ریزرویشن سے متعلق بل کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔

Published: undefined

ایوان کی 18 ستمبر کو شروع ہونے والی کارروائی کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے پہلے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں کہا کہ اس اسے ایک تاریخی پارلیمانی اجلاس کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کیونکہ اس اجلاس کے دوران پارلیمنٹ نے نئی عمارت میں اپنے سفر شروع کا آغاز کیا۔ ایوان کے کام کاج کے بارے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو بتایا کہ 18 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والا اجلاس جو 4 نشستوں پر مشتمل تھا، تقریباً 31 گھنٹے تک جاری رہا اور اجلاس کے دوران ایوان کی صلاحیت 160 فیصد رہی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران ایک سرکاری بل پیش کیا گیا اور ایک بل منظور کیا گیا۔ 19 ستمبر 2023 کو پیش کیے گئے آئین (128ویں ترمیم) بل پر بحث 9 گھنٹے 57 منٹ تک جاری رہی۔ بحث میں 60 ارکان نے حصہ لیا جن میں 32 خواتین ارکان بھی شامل تھیں۔ بل کو آئینی دفعات کے مطابق دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

Published: undefined

لوک سبھا اسپیکر نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے شروع کردہ ’’آئین ساز اسمبلی سے پارلیمانی سفر کے 75 سال - کامیابیاں، تجربات، یادیں اور اسباق‘‘ کے موضوع پر بحث 6 گھنٹے 43 منٹ تک جاری رہی، جس میں 36 اراکین نے حصہ لیا۔ 21 ستمبر 2023 کو مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’چندریان-3 مشن کی کامیابی اور خلائی شعبے میں ہمارے ملک کی دیگر کامیابیوں‘ پر بحث کا آغاز کیا جو 12 گھنٹے 25 منٹ تک جاری رہی اور اس میں 87 اراکین نے شرکت کی۔

Published: undefined

اسپیکر نے ایوان کی توجہ اس حقیقت کی طرف بھی مبذول کرائی کہ لوک سبھا کی محکمہ سے متعلق قائمہ کمیٹیوں نے رپورٹ پیش کی ہے۔ اجلاس کے دوران 20 ستمبر 2023 کو ہدایت 73اے کے تحت ایک بیان دیا گیا اور ایوان کی میز پر تقریباً 120 کاغذات رکھے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined