قومی خبریں

16 سالہ آدی سوروپا نے جیتا 'ایکسکلوزیو ورلڈ ریکارڈ' کا خطاب، جانیں تفصیل

آدی سوروپا کے پاس صرف دونوں ہاتھ سے لکھنے کا ہنر ہی نہیں ہے بلکہ دونوں ہاتھوں سے 10 الگ الگ اسٹائل میں لکھنے کی خوبی بھی اس کے اندر موجود ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

منگلورو کی رہنے والی محض 16 سالہ آدی سوروپا نے 'ایکسکلوزیو ورلڈ ریکارڈ' کا خطاب جیت کر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اس نے ایک منٹ میں ایک ساتھ دونوں ہاتھوں سے سب سے زیادہ الفاظ لکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق آدی سوروپا نے ایک منٹ میں 40 الفاظ لکھے اور کوئی دوسرا یہ کارنامہ نہیں کر سکا۔ بعد میں آدی نے بتایا کہ "میں نے دونوں ہاتھوں سے ایک منٹ میں ایک ساتھ 40 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنایا ہے۔ کافی پریکٹس کے بعد اب میں ایک منٹ میں 50 الفاظ لکھ سکتی ہوں۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ آدی سوروپا کے پاس صرف دونوں ہاتھ سے لکھنے کا ہنر ہی نہیں ہے بلکہ دونوں ہاتھوں سے الگ الگ اسٹائل میں لکھنے کی خوبی بھی اس کے اندر موجود ہے۔ آدی کا کہنا ہے کہ "میں 10 الگ الگ اسٹائل میں لکھ سکتی ہوں... یونیڈائریکشنل، اپوزٹ ڈائریکشنل، رائٹ ہینڈ اسپیڈ، لیفٹ ہینڈ اسپیڈ، ریورس رننگ، مرر امیج، ہیٹیرو ٹاپک، ہیٹیرو لنگوئسٹک، ایکسچینج، ڈانسنگ اور بلائنڈ فولڈ میں بھی دونوں ہاتھوں کا استعمال کر کے لکھ سکتی ہوں۔"

ایک ہندی نیوز پورٹل سے بات چیت کرتے ہوئے آدی نے بتایا کہ وہ آئی اے ایس افسر بننا چاہتی ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں اپنا نام بھی درج کرانا چاہتی ہیں۔ آدی نے تقریباً ڈھائی سال کی عمر سے ہی دونوں ہاتھ سے لکھنے کی پریکٹس شروع کر دی تھی۔ وہ روزانہ 30 صفحہ لکھتی تھیں۔ لگاتار پریکٹس کی وجہ سے آدی کا دماغ بائیں اور دائیں دونوں ہاتھ سے لکھنے کی جانب کام کرنے لگا۔ حالانکہ وہ اس کے لیے کبھی ریگولر اسکول نہیں گئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران آدی نے 10 الگ الگ اسٹائل سے لکھنے کی پریکٹس گھر پر ہی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined